
میں ہندوستانی حاجیوں کا بہت برا حال* : اسلم جاوداں *بھیڑ بکریوں کی طرح حاجیوں کو کیمپ میں رکھا گیا منی
منی/نئی دہلی (پریس ریلیز ) اردو کونسل ہند کے ناظم اعلی اسلم جاوداں نے منی سے تشویش ناک خبر دی ہے کہ وہاں ہندوستانی حاجیوں کا بہت برا حال ہے ۔ انہیں خیمہ میں بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا گیا ۔ خیمہ کی گنجائش سے بہت زیادہ حاجیوں کو زبردستی اندر داخل کرا دیا گیا ہے ۔ عورتوں کے خیموں کا اور بھی برا حال ہے ۔ 2/6 کے بستر پر تین تین عورتیں بیٹھی ہیں ۔ مرد حضرات نے عورتوں کے خیمے میں بے دھڑک گھس کر اپنی اپنی عورتوں کو زبردستی بیٹھا یا ۔ جس سے عورتوں میں ڈر اور خوف کا ماحول بنا رہا ۔ بہت سی عورتوں اور مردوں کو خیمے سے باہر راستے بیٹھا دیا گیا ۔ یہاں اتنا برا حال ہے کہ فجر کے وقت استنجاء خانہ اور وضو خانے جانے کا تصور ہھی محال تھا ۔ دن میں بھی لمبی لمبی قطار لگی رہی۔لوگ بے حال ہوتے رہے ۔ اپنی جگہ بیٹھ کر نماز پڑھنا بھی مشکل ہے ۔ ایسا افراتفری اور وحشت کا ماحول اس سے پہلے نہ دیکھا گیا نہ سنا گیا ۔ استنجا خانے اور وضو خانے کا انتظام بہت ہی ناقص ہے ۔انھوں بتایا کہ یہ روداد بہار کے حاجیوں کے کیمپ نمبر 29 اور 30 کی ہے ۔تقریبا یہی صورت حال تمام ہندستانی کیمپ کی ہے۔ جب کہ اطلاع کے مطابق دیگر ملکوں کے کیمپوں میں اطمینان بخش صورتحال ہے
اسلم جاوداں میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا مطالبہ کیا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر فوری مداخلت کرے اور عرفات کے کیمپ میں بہتر انتظام کے لیے ہدایات جاری کرے ۔ انہوں نے دیگر مذہبی جماعتوں سے اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہندوستانی حاجیوں کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کی گئی ہے اور منی میں یہ نا انصافی ظلم کی حد کو پہنچ گئی ہے۔
اسلم جاوداں نے مرکزی وزارت اقلیتی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے اعلی سطحی جانچ کراکے خا طیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے نتیش حکومت سے بھی امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی اس معاملے اپنی سطح سے فوری اور کارگر اقدام کرے گی۔اسلم جاوداں
منی ، مکہ