
مدرسہ اخلاقیہ گاندھی نگر سمری میں وسطانیہ امتحان 2023اختتام پذیرہوا بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے تحت مدرسہ
گاندھی نگرسمری میں17,جون سے21,جون ت درجہ وسطانیہ کا امتحان نہایت ہی صاف وشفاف ماحول میں منعقد ہوا طالبات نےپوری تیاری اور ذوق و شوق کے ساتھ امتحان کا پرچہ حل کیا،مدرسہ اخلاقیہ کےصدر مدرس نے کہا کہ اس مرتبہ کا پرچہ نئے انداز اورعمدہ اسلوب سے مزین تھا جو بچوں کو مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کاموقع فراہم کرےگا طالبات کی تعداد بتا رہی ہےکہ اس کے اندر بھی تعلیم حاصل کرنے کا جذب کسی سے کم نہیں ہے طالبات نے مدرسہ اخلاقیہ کے انتظام و انصرام کو سراہا اور کہا کہ ہمیں یہاں کسی طرح کی کوئی دقت کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہمارے بیٹھنے اور لکھنے کےلیے ٹیبل بینچ کا انتظام اور دیگر ضروریات کا بھرپور خیال رکھا گیااس کے لئے ہم انتظامیہ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں واضح رہے کہ پرامن ماحول فراہم کرنے میں میں رفعت شمیم، نایاب جہاں فاطمہ،سنجیلا پروین،حافظ مظہر،و ماسٹر عثمان صاحب کا نمایاں کردار رہا ہے