اتر پردیشتازہ ترین خبریں

وتھ کلب کی جانب سے راہگیروں کو پانی پلایا گیا *مفتی عباس و مفتی دلشاد جملہ شخصیات نے اقدام ستائش کی*

باغپت (عباس احمد کیرانوی) موسمِ گرما میں راہگیروں کو پانی پلانے کا سلسلہ جاری ہے روز بروز درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ضلع باغپت سے میرٹھ جانے والے سروس روڈ پر سرائے موڑ علاقہ میں جمعیۃ یوتھ کلب کے”محمودی و قاسمی دل” روشن گڑھ زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام کی زیرِ نگرانی راہگیروں کے لیے آبِ سرد کا انتظام کیا گیا جس کی سربراہی مولانا محمد فرقان کونسلر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت نے فرمائی، اس موقع پر ٹھنڈے پانی اور روح افزاء کے شربت کا نظم کیا گیا جس کو عوام و خواص نے خوب سراہا اور جمعیۃ یوتھ کلب کے اس قدم کو قابل تعریف قرار دیا
اس موقع پر *مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام روشن گڑھ* نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی پلانا بہت بڑا اجر کا کام ہے،ادھر موسمِ گرما کی آمد ہوچکی ہے ،جون کے مہینہ کی شروعات کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں انتہائی اضافہ ہوجاتا ہے ،کہیں زیادہ اور کہیں کم لیکن دھوپ کی شدت اور تمازت لوگوں کو بے قرار کردیتی ہے۔بندگانِ خدا کی مختلف خدمت انجام دینے والی تنظیمیں اور بہت سے افراداپنی خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے موسمِ گرما میں پانی پلانے کی خدمت کا بھی آغاز کردیتے ہیں ۔تاکہ اس کے ذریعہ دھوپ اور گرمی میں بے حال ہوجانے والے اور پیاس کی شدت سے بے چین ہوجانے والے افراد کو بروقت پانی پلاکر راحت پہنچائی جاسکے
*محمد علی جوہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مفتی محمد عباس کیرانوی نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع باغپت* نے کہا کہ پانی پلانا ایک بہت بڑی خدمت اور حصول ِثواب کا بہت بڑا ذریعہ ہے عام طور پر لوگ اس کو کوئی زیادہ اہمیت نہیں دیتے یا اس خدمت کو کوئی بڑی اور عظیم خدمت نہیں سمجھتے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پیاسوں کو پانی پلانا بھی بڑا کارِ ثواب ہے ۔اور اس پر بھی اللہ تعالی نے بہت سے اجر وثواب کے وعدے فرمائے ہیں اور نبی کریم ﷺ نے پانی پلانے کی اہمیت اور ضرورت کو اپنے مختلف ارشادات میں بیان کیا ہے ،پانی پلانے کی ترغیب دی اور انسانوں کو راحت پہنچانے کی تلقین فرمائی ہے۔دھوپ سے انسان جب بے قابو ہوجائے اور حلق پانی سے تڑپنے لگے اس وقت چند بوند قطرے کتنی راحت پہنچاتے ہیں اس کا اندازہ وہی انسان کرسکتا ہے جو اس کیفیت سے دوچار ہوا ہو ،اور پھر اس کی نگاہوں میں پانی پلانے والے کی جو قدر ومنزلت ہوتی ہے کوئی اس کا اندازہ نہیں کرسکتا۔کیوں کہ پانی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بغیر انسانی زندگی کا گزارہ ممکن نہیں ،اگر کسی وقت آدمی کو کھانانہ ملے وہ برداشت کرلے گا ،بھوکا رہنا پڑے وہ رہ جائے گا لیکن پانی نہ ملے توماہی ِ بے آب کی طرح بے چین ہوجائے گا اور کسی نہ کسی طرح پانی کے حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا ،پانی دراصل انسانی حیات کے لئے ناگزیر نعمت ہے، جمعیۃ علماء ہند کیونکہ ہمیشہ سے ہی خدمت خلق کرتی رہی ہے اور آپسی اتحاد و اتفاق کی کوشش کرتی رہی ہے یہ قدم بھی اسی لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام و خواص میں یہ پیغام جائے ہم سب ایک ہے اس ملک کے باشندے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں، اس موقع پر قاری محمد کامل بلوچپورہ حافظ سکندر،حافظ سیف اللہ،محمد قربان،محمد سرفراز وسیم مستری محمد عرفان ضیاء لال اگروال سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button