تازہ ترین خبریں

         یوپی کےسیفئی، اٹاوہ میں کسان یونین کی میٹنگ  ہم حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے مخالف ہیں۔چودھری سویت ملک

آج ضلع اٹاواسیفئی جی ایس گارڈن میں کسان یونین کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کسان یونین کے قومی صدر چودھری سویت ملک اٹاوہ پہنچے اس جاٸزہ میٹنگ میں اٹاوہ اورمین پوری ضلع کے صدوراور تحصیل صدربلاک صدروشہرصدرکے علاوہ صوباٸی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کسان یونین کے قومی صدر سویت ملک نے تنظیم سے وابستہ تمام بزرگوں سے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور نوجوانوں کو زمین پر کام کرنے کا سبق سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص یا پارٹی کے مخالف نہیں ہیں،ہم حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے مخالف ہیں، کسان کی لڑائی لڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں،
اگر کسان کو اس کی فصل مناسب قیمت اور بروقت ادائیگی ملے تو کسان اپنا گھر صحیح طریقے سے چلا سکتا ہے۔اترپردیش رکاراپنے انتخابی منشورمیں کسانوں سے کھیت کی بجلی مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، آلو کے کاشتکاروں کا بھی مسئلہ حل نہیں ہوا جو بدستور برقرار ہے۔
اس موقع پر ریاستی نائب صدرڈاکٹر K.P سنگھ نے کہاکہ کسان یونین ایک ایسی تنظیم ہے جو کسی بھی ذات اور مذہب سے بالاتر ہو کر بے لوث کام کرتی ہے ضلع صدر اٹاوہ رام پرکاش یادونے تنظیم کو مضبوط کرنے کا یقین دلایا اوم شنکر شکلا ضلع صدر مین پوری نے تنظیم کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا یقین دلایا
اس موقع پرہری سنگھ کشواہا ریاستی تنظیم کے وزیر سنجے یادو،سجاد علی،ہمیرسنگھ،اندرپال سنگھ، گیان سنگھ،راجویر سنگھ،راجو کا گیان سنگھ،جتن یادو،انوج چودھری،ریشب دوبے،ابھینو سنگھ وغیرہ کسان موجودرہے میٹنگ کی نظامت ڈاکٹر کے پی پشکر نے کی اور صدارت رام پرکاش یادو نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button