بہارتازہ ترین خبریں

مولانا زاہد حلیمی قاسمی کی خانقاہ پیر ڈمڑیا بھاگل پورکے سجّادہ نشیں مولانا سید شاہ فخر عالم حسن سے خصوصی ملاقات ۔

(بھاگلپور) مولانا زاہد حلیمی قاسمی ،بانی و مہتمم: مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور ، سکریٹری انجمن ترقی اردو بھاگل پور، جنرل سکریٹری: نصرت ویلفیئر سوسائٹی بھاگلپور ، سینٹ ممبر: تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی بھاگلپور نے خانقاہ پیر ڈمڑیا بھاگلپور کے سجّادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ فخر عالم حسن دامت برکاتہم سے ملاقات کی ۔ تحیہ و سلام کے بعد سجادہ نشیں نے مولانا محمد زاہد حلیمی قاسمی کو بیگ اور کتابوں کا تحفہ بھی عنایت فرمایا ۔

مولانا سید شاہ فخر عالم حسن بہت ہی عظیم شخصیت کے مالک ہیں ،کئی صلاحیتوں کے سر چشمہ ہیں ،ایک طرف خانقاہ کی چٹائی پر بیٹھ کر اللہ اللہ کی ضربیں لگاتے ہیں تو دوسری طرف گناہوں سے سیاہ فام قلوب کو نور الہی سے بھرتے ہیں،ایک طرف امت مسلمہ کو اصلاحی بیانات سے راہ ضلالت سے ہٹا کر راہ ہدایت دکھانے کا کام کرتے ہیں تو دوسری طرف خدمتِ خلق میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
مولانا کی خدمت خلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی سائل ان کے خانقاہ سے خالی ہاتھ واپس نہیں آتا بلکہ سخاوت کا دریا بہاتے ہیں،سردی کے موسم میں یتیم،غریب ، مسکین اور بیواؤں کے لئے گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کرواتے ہیں،اور وقتاً فوقتاً بھاگلپور میں جگہ بہ جگہ ڈاکٹروں کے کیمپ لگواکر مفت علاج کرواکر قوم کی خدمت کرتے ہیں۔

اب تک سیکڑوں مرتبہ میڈیکل کیمپ لگواکر خدمت خلق کرچکے ہیں۔اور مولانا کی بہت ساری خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ حضرت بہت ہی متحمل المزاج، با اخلاق،نیک خو، اور منکسر الطبیعت ہیں۔ ہر وقت خوش رہتے ہیں اور اپنے مریدوں کے ساتھ انصاف پرور معاملہ کرتے ہیں،ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو تقریباً سلسلہ کے سبھی بزرگوں میں عموماً دیکھنے کو ملتی ہے کہ جب حضرت سے کوئی شخص پہلی بار ملاقات کرتا ہے تو ملنے والے شخص کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حضرت مجھ کو پہلے سے جانتے اور پہچانتے ہیں،

حضرت مولانا واقعی بزرگوں کی ایک کڑی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بزرگوں کی عزت اور قدر کریں،ان کی ناقدری سے اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button