
اقبال ایجو کیشن سوسائٹی کے افتتاح میں سیدہ تبسم کی کتاب "کلیاں احساس کی”منظر عام پر
(ممبئی) بروز سنیچر, بتاریخ 25 نومبر 2023ء پریس کلب, ممبئی میں اقبال ایجوکیش ویلفیر سوسائٹی (رجسٹرڈ NGO) جس کی صدر سیدہ تبسم، اور جنرل سیکریٹری منظور ناڈکر ہے. کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی ۔پروگرام کا آغاز صفا ناڈکر کی تلاوت سے ہوا اور انایہ شیخ نے خوبصورت آواز میں نعت پیش کی۔ جس کی صدارت جناب حسن چوگلے صاحب نے کی.اور ان ہی کے بدست تنظیم کا افتتاح عمل میں آیا. مہمان خصوصی مجیب خان صاحب تھے. پروگرام کی افتتاحی کلمات کمال مانڈلیکر صاحب نے ادا کیئے. اسی تقریب میں سیدہ تبسم منظور کی نظموں پر مشتمل کتاب ” کلیاں احساس کی” کا رسمِ اجراء بدست مجیب خاں صاحب ہوا ۔ رؤف فجندار صاحب اور قاسم امام صاحب بطور مہمانانِ اعزازی شریک رہے. اس تقریب میں ملک بھر کے معروف تنظیموں کے زمہ دار احباب کا ان کی ادبی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز و اکرام کیا گیا۔ حسن چوگلے صاحب کوسید اقبال احمد بیسٹ تعلیم ماہر ایوارڈ سے نوازا گیا. مجیب خان کو سید اقبال احمد بیسٹ ڈرامیٹک ایوارڈ سے نوازا گیا. اسٹار نیوز ٹیلی ویژن نوشاد عثمانی صاحب، اردو کارواں فرید خان صاحب، اردو آنگن کے مشیر انصاری صاحب, ثمر اکیڈمی اشفاق عمر صاحب، گل بوٹے کے فاروق سید صاحب, آئیڈیل فاؤنڈیشن کے باوا چوگلے صاحب، کوکن کمیونٹی ٹیلنٹ فورم کمال مانڈلیکر صاحب، دانش ایجوکیشن سوسائٹی کے اخلاق ناگوٹھنے صاحب, کوکن کمیونٹی فورم کے سلیم الوارے صاحب، اخبار حالات کے ایڈیٹر ابوبکر صدیق صاحب، صابو صدیق کے پرنسپل قریشی صاحب,ڈاکٹر ذاکر خان صاحب، منور حسین صاحب، عمران علوی صاحب، اقبال ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ۔ فرید خاں صاحب نے سیدہ تبسم کی ادبی خدمات کا اعتراف اپنی تقریر میں بڑے اچھے انداز میں کیا ۔ ڈاکٹر ذاکر خان صاحب نے "کلیاں احساس کی” پر بہت بہترین تبصرہ پیش کیا۔ ڈاکٹر قاسم امام نے اپنی تقریر میں سیدہ اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ رؤف فجندار نے مرحوم سید اقبال احمد کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ مجیب خان نے سیدہ کی ادبی خدمات کو سراہا، صدر جلسہ حسن چوگلے سر نے صدارتی خطبہ میں سیدہ تبسم کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو ادب سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کریں۔ سیدہ نے ادب کے ساتھ ساتھ کوکن کے قلم کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی ہے. اس بات کے لئے صدر نے انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کے رفیقِ حیات منظور ناڈکر کی خدمات کو لائقِ ستائش کہا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے عُمر ناڈکر, عمران ناڈکر, اظہر شیخ, اِرم شیخ (ناڈکر) فرح ناڈکر, ثنا ناڈکر, نے انتھک محنت کی۔ نظامت کے فرائض منور حسین احمدنگری نے سرانجام دئے۔ عارف اعظمی. سرگورو محمد علی خان آفتاب اجمیری ان کی اہلیہ کے ساتھ، سائرہ خان صاحبہ، وسیم صاحب، شعیب ابجی اہلیہ کے ساتھ، ماجد صاجب، اور فردافردا کئی مہمانوں نے اس محفل کی رونق میں چار چاند لگا دیئے.
پروگرام پانچ بجے اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر منظور ناڈکر نے تبسم صاحبہ کو نظم نذر کی ہے وہ سنائی اورحاضرین کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔