تازہ ترین خبریں

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں دعائیہ نشست کا انعقاد

نئی دہلی13/دسمبر2022: دہلی کے سینئر صحافی جناب عامر سلیم کی اچانک رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل،نئی دہلی میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مرحوم عامر سلیم کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔نشست کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب جاوید عالم خان نے کی ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی نے کہا کہ مرحوم سے ان کے دیرینہ ذاتی تعلقات تھے۔ مرحوم بہترین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ عالم، شاعر اور انتہائی اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے مالک تھے۔ ان کا اسطرح اچانک چلے جانا میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔ جسکی بھرپائی عمر بھر نہیں ہو پائیگی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسرجناب جاوید عالم خان نے بھی مرحوم کی اوصاف حمیدہ کی تعریف و توصیف بیان کی۔ حافظ محمد طیب نے قرآن خوانی کی و مولانا محمد ادریس حسینی نے دعاء مغفرت کرائی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں درجات بلندفرمائیں اور جنت الفردوش میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورتمام لواحقین اور دوست و احباب کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اس نشست میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button