
آر ایس ایس! سو سال کا کھیل ختم ہونے کو ہے!
2024، 2025 اور 2026 تاریکی اور آزمائش سے نئی روشنی کا سفر!
احساس نایاب شیموگہ۔۔۔
آر ایس ایس، وہ تنظیم یے جو 1925 میں نفرت کے بیج کے ساتھ پیدا ہوئی، آج 2025 میں اپنے سو سال مکمل کر چکی ہے۔
سو سال ایک طویل دورانیہ، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ہر ظلم کی میعاد محدود ہوتی ہے۔۔۔
نہ فرعون بچا، نہ چنگیز۔ نہ فاشزم بچا، نہ نسلی امتیاز۔۔۔
تاریخ کے ہر صفحے پر لکھی ہے یہ بات،
ظلم جیتا نہیں، ٹوٹا ہے ہر بار
آر ایس ایس نے بھارت کے سیکولر تانے بانے کو کمزور کیا،
اقلیتوں کو خوف میں جینا سکھایا،
اور ہندوتوا کی آڑ میں جمہوریت کا گلا گھونٹا۔۔۔
2002 کے گجرات فسادات میں ریاستی پشت پناہی سے معصوموں کا خون بہا، اور وہ داغ آج بھی بھارت کے دامن پر موجود ہیں۔۔۔
پھر 2019 میں NRC اور CAA جیسے قوانین کے ذریعے مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی، جس نے کروڑوں افراد کے وجود پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
اور گاندھی، ابولکلام و امبیڈکر کے بھارت کو "ہندوراشٹر” میں بدلنے کی کوشش کی گئی، جو صرف سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ ایک نظریاتی یلغار تھی۔۔۔
مگر قدرت کا قانون یہی ہے
جہاں ظلم حد سے بڑھے، وہاں زوال قریب آتا ہے۔۔۔
جیسے چراغ جب بجھنے کو ہوتا ہے تو ایک بار زور سے پھڑکتا ہے —
ظلم بھی جب اپنی انتہا کو پہنچتا ہے، تو وہ خود اپنی جڑیں کاٹ لیتا ہے۔
آج بھارت میں دلت، مسلمان، سکھ، عیسائی اور انصاف پسند ہندو، سب ایک صف میں کھڑے ہو رہے ہیں۔
ووٹ بدل رہا ہے، سوچ بدل رہی ہے، سچ سامنے آ رہا ہے
اور ہر چہرہ بےنقاب ہو رہا ہے
اور عنقریب ظلم کا سوسالہ سورج غروب ہونے کو ہے۔۔۔
یہ اتحاد صرف سیاست نہیں۔۔
یہ صدیوں کے زخموں کا مرہم ہے۔۔۔
2024 ! آزمائش کا سال تھا
2024 اکثریت کے لئے سخت ترین آزمائشوں بھرا سال رہا۔
ظلم کا، غرور کا، خاموشیوں کی گونج تھی،
دل لرزے، ایمان ڈولا،
مگر صبر و استقامت باقی رہا۔۔۔
یہ کیسا اندھیرا ہے جو سورج کو نگل گیا ؟؟؟
مگر ہمیں یقین ہے، صبح ضرور آئے گی ۔۔۔
2025 !تزکیہ، بیداری، اور صف بندی کا سال ہے
2025 ہر اُس انسان کے لئے چیلنجز بھرا سال رہا جس کی سوچ انقلابی ہو،
ہر تحریک پسند کے لئے یہ وقت خود کو سنوارنے
اور اپنے اندر کی جہالت کو دور کرنے کے لئے تھا۔
اب حق اور باطل کے درمیان لکیر کھنچ چکی ہے۔
علم، اتحاد، بیداری یہی ہمارے اصل ہتھیار ہوں گے۔۔۔
بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے کہا تھا، تعلیم وہ تلوار ہے جو غلامی کی زنجیروں کو کاٹ سکتی ہے۔
یہی تعلیم آج ہمارے ہتھیار بننے والی ہے۔۔۔
2026: روشنی کا سال ہوگا
(ان شاءاللہ)
2026 ان شاءاللہ اللہ کی طرف سے ظلم کے خاتمے کا سال ہوگا۔
ایک نئی صبح ہوگی، جس میں
نہ خوف ہو گا، نہ نفرت۔
بس انصاف، امن، اور ہرسو روشنی ہی روشنی بکھرے گی۔
صبح کی دستک سے لرزتے ہیں یہ ایوانِ ظلم۔۔۔
اندھیری رات کے سینے پہ روشنی ضرور ہوگی۔۔
اس سال جو آواز گونجے گی وہ صرف احتجاج نہیں،
بیداری کے ساتھ فتح کی گونج ہوگی۔۔۔۔
یہ جنگ کسی مذہب یا ذات کی نہیں، انسانیت کی ہوگی۔
اور آخر میں انسانیت ہمیشہ جیتتی ہے، کیونکہ
دھرم وہی ہے، جو ظلم کے خلاف کھڑا ہو۔۔۔
انسان وہی ہے، جو ہر مظلوم کے ساتھ ہو۔۔۔
یاد رہے
ظلم ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔
اور اللہ کی مدد کبھی دیر سے آتی ہے، مگر آتی ضرور ہے۔۔۔۔
جہان خون بہا وہان گلاب کھلیں گے ضرور احساس ۔۔۔۔


