
وژن 2026 کے ٹیچرس ٹریننگ ورک شاپ میں پچاس سے زائد اساتذہ کی شرکت
نئی پالیسی 2020 کے مطابق اساتذہ کی تیاری کی کوشش
نئی دہلی : (پریس ریلیز ) ہیومن ویلفیئر
فاؤنڈیشن نئی دہلی نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے جامعۃ المحسنات، بستہ، بجنور میں ایک ہمہ جہتی تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں علاقے کے 50 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد تدریس و تعلیم کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے جدید تعلیمی پالیسیوں، تدریسی طریقۂ کار اور ذہنی صحت کے شعور کو بڑھانا تھا.
مسٹر شارق انصار، منیجر ایجوکیشن ہیو من ویلیفیر فاونڈیشن نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور نیشنل کریکولم فریم ورک کی بنیادی خصوصیات پیش کیں، جس کے بعد ایک مفصل اور مفید بحث ہوئی۔
ڈاکٹر اسجد انصاری شعبۂ تعلیم، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دو اہم سیشنز لیے— پہلا سیشن موثر تدریسی طریقۂ کار کے اطلاق پر تھا، جبکہ دوسرا سیشن معیاری تعلیم، سیکھنے کی صلاحیتوں کا جائزہ اور پیرنٹ-ٹیچر ایسوسی ایشنز کے کردار پر مرکوز تھا۔
سی ٹیگ کی کونسلر ڈاکٹر سلطانہ نے ذہنی صحت کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اساتذہ کے لیے عملی رہنمائی فراہم کی۔ ان کے بعد مسٹر فیضی رحمان نے اسکولوں میں کیریئر کاؤنسلنگ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
مسٹر شکیل احمد، قومی سیکریٹری آئیٹا نے کردار سازی میں اقدار پر مبنی تعلیم کے کردار کو اجاگر کیا۔
اوپن سیشن میں شرکاء نے اپنے تاثرات اور تجاویز پیش کیں، جس کے بعد مسٹر شارق انصار کی قیادت میں اختتامی سیشن منعقد ہوا، جس میں تعلیم اور اساتذہ کی ترقی کے ۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026 نئی دہلی