
آئی ایس ٹی سی کے برج پوری سینٹر میں ANM اور کمپیوٹر کورس میں داخلے جاری
نئی دہلی : (پریس ریلیز) وژن 2026 کے تحت قائم شمال مشرقی دہلی کے برج پوری آئی ایس ٹی سی سینٹر نے متعدد کورسیز میں داخلہ کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے تحت مصطفیٰ آباد اور آس پاس کی بچیاں اور بچے آن لائن فارم www.istcenter.inبھر کر کمپیوٹر کورس اور اے این ایم کے کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔
یہ جانکاری کورس کو آرڈینیٹر محمد ابوذر نے دی ،انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد بچیوں کو ہنر مند بنانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔ یہ انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر اپنے کورسیز کی ٹریننگ کے لیے تجربہ کار اساتذہ کا نظم کرتا ہے تاکہ بچوں کو عملی تربیت مل سکے ۔ ٹریننگ کے اوقات میں بھی کافی رعایت رکھی گئی ہے ۔
برج پوری سینٹر میں ANM اور کمپیوٹر کورس میں داخلے جاری ہیں ، یہ موقع شمال مشرقی دہلی کی بچوں کے لیے خاص ہے ۔ ہمارا جامعہ نگر کا آئی ایس ٹی سی سینٹر بہت پہلے سے کمپیوٹر ، اے این ایم ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس کی ٹریننگ دے کر کئی بیچ کو مختلف نوکریوں میں بھیج چکا ہے ۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ ،وزن 2026 نئی دہلی