تازہ ترین خبریں

پونہ ہیک تھان ۲۰۲۴ – ۲۰۲۵

نامہ نگار(این ۔ایس۔بیگ )

مہاراشٹر راجیہ شکشنک سنشودھن و پرشکشن سنستھا پونےSTARS منصوبے کے تحت منعقد کی گئی نمائشی تقریب میں *شہید اشفاق اللہ خاں نگر پریشد اردو مڈل گرلز اسکول نمبر ۱۰ بابلی* نے کیا دوسرا مقام حاصل

اسٹارس منصوبے کے تحت ہیک تھان نمائشی سرگرمی میں جماعت ششم تا ہشتم طلباء کے لیے امراؤتی ضلع کے کل 347اسکولوں کا ہیک تھان کے لیےاندراج کیا گیا تھا۔ان تمام اسکولوں کے مختصر ویڈیوز کی بنیادی قدرپیمائی ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا۔جس میں مقامی خود اختیار اسکول 48اور نجی اسکول 35 حکومتی اسکول 01 ، اس طرح کل 84 اسکولوں کو ضلعی سطح پر ہیک تھان نمائشی سر گرمی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
۲۱ جنوری ۲۰۲۵ کوامراؤتی ضلعے کے84 اسکولوں نے ضلعی سطح پر امراؤتی ڈائٹDIET، اس مقام پر حاضر ہوکر ہیک تھان نمائشی میلہ میں اپنی کاکردگی پیش کی۔ جس میں *شہید اشفاق اللہ خاں نگر پریشد اردو مڈل گرلز اسکول بابلی* نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس نمائشی میلے میں کامیابی حاصل کرنے والی اسکولوں کو ریاستی سطح کے لیے نامزد کیا جائے گا۔
*شہید اشفاق اللہ خاں نگر پریشد اردو مڈل گرلز اسکول نمبر ۱۰ بابلی* کے صدر مدرس، تمام اساتذہ اور طالبات کو علاقہ میں خُوب سراہا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارک باد پیش کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button