
شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو فاطمہ شیخ قومی ایوارڈ تفویض:. .…..
بتاریخ ٢ نومبر ٢٠٢٤ بمقام اسلام جمخانہ مرین لاین ممبی میں اسباق پبلی کیشن پون خود رنگ فاؤنڈیشن احمد آباد کی جانب سے ریاست مہاراشٹر ،گجرات اور کرناٹک کے باوقار ادباء شعراء تعلیمی ادارے کے باوقار معروف ۔قابل صدر مدرسین واساتذہ اکرام کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیااس پر وقار تقریب کی صدارت محترم فیروز کمال صاحب(جبل پور مدھیہ پردیش) محترم المقام حافظ و لی احمد خاں صاحب ( سکریٹری اسباق پبلی کیشن پونہ خودرنگ فا نڈیشن احمد آباد) مہمانان اعزازی ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب (انجمن اسلام ممبی) محترم جناب قمر صدیقی صاحب ،محترم جناب سلیم lلوارے صاحب ،محترم رفیق شیخ صاحب کے ساتھ ملک کے نا مور و معروف شخصیات موجود تھے۔ مناظر عاشق ہرگانوی قومی ایوارڈ ،سرسید احمد خاں قومی ایوارڈ ،فاطمہ شیخ قومی ایوارڈ ،مولاناابولکلام آزاد قومی ایوارڈ اسطرح کے٢٢شخصیات کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس تقریب میں شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی اندرا گاندھی اردو گرلز ہائی اسکول وجونیر کالج عثمانپورہ اورنگ آباد کو اردوزبان کے فروغ اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں فاطمہ شیخ مثالی قومی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔اس مو قع پر رشتہ دار دوست و احباب نے مبارکباد پیش کیں اور مستقبل کے لے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔