مضامین و مقالات

مودی یوگی سنگھی رام راجیہ میں،بچے بچے کے ہاتھ میں ہتھیار۔۔۔۔۔

 

 

شیخ رکن الدین نظامی

حیدر آباد

 

میڈیا اور سوشل میڈیا سے باہر آکر حقائق کی دنیا میں دیکھا جائے تو بچے بچے کے ہاتھ میں ہتھیار تھما دیا گیا۔۔۔

شستھرا (ہتھیار) پوجا کے نام پر کچھ مخصوص تہواروں پر مختلف ہتھیار رکھ کر پوجا کرنے کی رسم تو معروف ہے ہی لیکن اب گھر گھر ہتھیار پہنچائے گئے اور پہنچائے جارہے ہیں۔۔۔

اور یہ ٹرینڈ بھی عام ہوتا جارہا ہے کہ ہتھیاروں کی نمائش کی جائے، لہذا نوجوان نسل ہاتھوں میں ہتھیار لہراتے گلیاروں میں گھوم رہی ہے۔۔۔

جن معصوموں کے ہاتھوں کاغذ اور قلم تھمانے کی ضرورت تھی،ہزاروں سالہ منو اسمرتی دلت شودر ملیچھ منافرتی سنگھی رام راجیہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ان معصوم ہاتھوں میں ہتھیار تھمانے جارہے ہیں۔اس سے ملک کا مستقبل سمجھا جاسکتا ہے۔۔

یقیناً یہ ہتھیاروں کی نمائش مسلمانوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لئے کی جارہی ہے، لیکن تھوڑی دیر کے لئے مسلمان بڑی حکمت عملی کے ساتھ اپنے کو الگ تھلگ کرلیں تو ان کے یہ ہتھیار ان کے اپنوں ہی کے خلاف استعمال ہونگے۔ انشاءاللہ 

کوئی بیٹا اپنی ماں کو مارے گا تو کوئی باپ اپنے بیٹے ہی کی بلی چڑھائے گا۔۔ کبھی بھائی بھائی کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا تو کبھی کسی اور رشتےدار ہر۔۔ اور یہ تو طے ہے کہ ایک وقت ضرور آئے گا کہ جن سرداروں نے نسل نؤ کو ہتھیار تھمایا ہے انہی کو یہ لوگ دوڑا دوڑا کر ماریں گے۔ ان شاءاللہ 

 

تب تک ہم صبر سے کام لیں۔

بھیڑ سے ٹکرانے یا مڈ بھیڑ سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔۔ 

اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔۔

اپنے بچوں کو خوب محنت سے پڑھائیں۔۔

لڑکوں کو محنت و مشقت کا عادی بنائیں۔۔

دیر رات گئے جاگتے رہنے اور تعلیم سے دور رہنے کے مزاج کو ختم کریں۔۔

شادی اور تعمیراتی اخراجات کو کم کریں۔۔

فتنوں سے آگاہی رکھیں۔۔

بروقت فتنہ پروروں کی شناخت کریں۔۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو؛ترتیب و ترسیل ابن بھٹکلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button