
گوہاگر تعلقہ مسلم سماج سنستھا گوہاگر کا کامیاب تہنیتی پروگرام*
شرنگارتلی:گوہاگر تعلقہ مسلم سماج سنستھا،گوہاگر کی جانب سےتعلیمی سال2022میں تعلقےکے حافظ قرآن، عالم دین دسویں، بارہویں، گریجویٹ، انجینئرنگ اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں شاندار تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔یہ جلسہ گوہاگر تعلقہ کی مشہور ومعروف شخصیت اور گوہاگر مسلم سماج کےصدر جناب صابر حاجی قاسم صالح صاحب کی زیرصدارت عمل میں آیا۔
اس موقع پر کوکن کی مایہ ناز ادبی وسماجی شخصیت حماد بن جاثیمITI کالج، دابھول کے ڈائریکٹر اور ضلع رتناگری وسندھودرگ کےکوکن ٹیلنٹ فورم KTF کے چیئرمین جناب کمال الدین مانڈلیکر صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔جن کا مسلم سماج کی جانب سے شال،گلہائے عقیدت اورمومنٹو دے کر استقبال کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ مزمل حسین بوٹ کے ذریعےتلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے سفیان اسحاق ونو نے نعت رسول پیش کی۔اس کے بعد گوہاگر مسلم سماج کے سیکرٹری جناب اقبال عبدالرزاق پہنچی نےمہمانوں کاتعارف پیش کرتے ہوئے انھیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔تنظیم کے مشیر مولانا سراج گھارے صاحب نے پروگرام کے اغراض ومقاصد، تنظیم کے کاموں اور عزائم پیش کیے۔بعدازاں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات گوہاگر تعلقہ مسلم سماج سنستھا کی جانب سرٹیفکیٹ اور مومنٹو دےکران کا اعزاز کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی جناب کمال الدین مانڈلیکر صاحب نے بچوں سے خطاب کیا۔جس میں طلباء وطالبات کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اعلی تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے۔ تعلیم کی اہمیت، مختلف کورسیس کے بارے میں تفصیلی معلومات مع تعلیمی اداروں کے نام ppt کے ذریعے پیش کیے۔موصوف نے طلبہ کو وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے امتحان کی مکمل تیاری کرنے اعادہ کرنےاورزندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے رہنے ملک اور سماج کو اچھے رہبر وقائد،مفکر، دانشور ورہنما اور اچھے انسان بننے کے لئے رہنمائی کی اورسول سروس کےخواہشمندطلبہ کے لئے ہر ممکن تعاون کی ضمانت دی۔گوہاگر تعلقہ کی تمام مسلم بستیوں کے شرکاء تقریب میں حاضری دےکرپروگرام کوکامیاب بنایا۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں تمام اراکین نے کافی محنت کی۔نظامت اورحاضرین کاشکریہ شرنگاری اردو ہائی اسکول کے کلیم سرنےادا کیا اور تقریب اختتام پذیر ہوئی۔