تازہ ترین خبریںدہلی

سی ٹیگ سینٹر نے لا کوچنگ کا آغاز کیا

نئی دہلی 🙁 پریس ریلیز ) ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس (CTAG) کے مغربی بنگال چیپٹر نے حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آباد سنٹر کے ساتھ ملکر لا کے کلیٹ میں داخلہ امتحانات کے لیے کوچنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔

یونیورسٹی کے ایم بی اے سیمینار ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو تیاری کے میٹیریل سمیت ضروری سازو سامان مہیا کرانے گئے ۔

اس تقریب میں معزز معززین شہر کی شاندار موجودگی رہی ، بشمول ڈاکٹر نگمانند بسواس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مرشد آباد میں ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر؛ ڈاکٹر سید عاطف جیلانی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن؛ شائلہ محمود، شعبہ قانون میں اسسٹنٹ پروفیسر۔ ڈاکٹر محمد سرور عالم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن؛ Adv. محمد اسماء الحق، سماجی کارکن؛ اور Adv. سجادہ خاتون شریک ہوئیں.
کوچنگ پروگرام کو مختلف کورسیز کے داخلہ ٹیسٹ جیسے AMU LLB، CLAT، کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس میدان میں ماہر پیشہ ور افراد کے تحت، AMU مرشد آباد سنٹر میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جس سے تعلیمی قابلیت کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس موقع پر CTAG مغربی بنگال کوآرڈینیٹر فاروق بھی موجود تھے۔
اس سینٹر سے پڑھ کر بہت سے طلباء نے ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں میں باوقار عہدے حاصل کیے ہیں.

جاتی کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، و)ژن 2026نئ دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button