بہارتازہ ترین خبریں

مدارس دین کا قلعہ ہے ۔یہاں سے علوم نبوت کی نشر واشاعت ہوتی ہے: نظام الدین ندوی

مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا پاتے پور ویشالی میں دعائیہ نشست کا انعقاد

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)مدارس دین کا قلعہ ہے ۔یہاں سے علوم نبوت کی نشر واشاعت ہوتی ہے ۔ہمارا وجود مدرسہ کے وجود سے قائم ہے یہ باتیں الھدیٰ اُردو لائبریری کے ڈائریکٹر مولانا محمد نظام الدین ندوی نے مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا پاتے پور ویشالی میں کہیں انہوں نے کہا کہ اس پر فتن دور میں ہمیں مدارس و مکاتب کی بقاء کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسے فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔الحمد للہ مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا ۔پاتے پور ویشالی اپنے اس مشن پہ قائم و دائم ہے ۔طلبائے عزیز مہمان رسول ہیں ۔ان کو صحیح تعلیم وتربیت ارباب مدرسہ کی اولین ذمہ داری ہے،ان۔اخیر میں مولانا محمد عمر فاروق ندوی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ شاہ پور بگھونی کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔موقع پر مفتی شمیم ریاض قاسمی ۔مولانا محمد امام الدین ندوی ۔مدرسہ کے خادم قاری ظاہر حسین ویشالوی اور استاد مدرسہ حافظ احمد سعید وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button