تازہ ترین خبریں

اپنی حکومت آتے ہی ایک ایک بات کا حساب دینا ہوگا:افضال انصاری

غازی پور: باندہ جیل میں بند سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے رکن پارلیمنٹ بھائی افضال انصاری نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپہ ماری پر یوگی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ جب تک یہ حکومت ہے، جتنا کودنا ہے کود لو۔ اپنی حکومت آتے ہی ایک ایک بات کا حساب دینا ہوگا۔ اپنی ایک ایک چیز واپس لوں گا۔ غازی پور کے کرنڈا میں ایک پروگرام میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے افضال انصاری نے یہ بات کہی۔

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے ای ڈی چھاپہ ماری اور جائیداد قرقی پر حکومت کے خلاف حملہ بولتے ہوئے کہا، ’آپ اقتدار کا غلط استعمال کرکے مخالفین کو ستا رہے ہیں۔ غازی پور میں توپ کے منہ پر میں ہی ہوں۔ مجھ پر مسلسل گولے داغے جا رہے ہیں۔ دیکھتا ہوں کہ ان کے گولے ختم ہوتے ہیں یا میں۔ میں دوسری مٹی کا بنا ہوا ہوں۔ میرا ایک اصول اور ضابطہ ہے۔ 40 سال سے میں ظلم، زیادتی اور جاگیرداری کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ جہاں غریب پر ظلم ہوگا، نصف شب غریب کے آنسو پوچھتا رہوں گا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button