
تازہ ترین خبریں
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی ‘گھر گھر ترنگا، ہر گھر ترنگا، گھر گھر کتاب، ہر گھر کتاب’ مہم۔*
اورنگ آباد 15/ اگست
ہمیں بھارت کے عظیم مجاہدین آزادی کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے جنہوں نے ہمیں ترنگا لہرانے کا موقع فراہم کیا.
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا مریم مرزا محلہ چلڈرن لائبریری میں 08 اگست کو بھارت چھوڑو اور 9 اگست کو یوم انقلاب کے موقع پر لائبریری کے اراکین اور بائیجی پورہ میں الہدیٰ اردو ہائی اسکول کے طلباء کی جانب سے علاقے میں ایک ریلی نکالی گئی.
. مجاہدین آزادی کی زندگیوں پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیا گیا اور سید نصیر (آندھرا پردیش) کی طرف سے پیش کردہ مجاہدین ِآزادی کے اسٹیکرز کے ساتھ 550 کتابیں تقسیم کی گئیں۔ مریم کی لائبریریوں اور اسکول میں تحریری مقابلہ رکھا گیا. جس میں "یوم آزادی پر شائع ہونے والے ہفتہ وار تعلیمی انقلاب کا خصوصی شمارہ، بچوں کا ماہنامہ "بچوں کی دنیا”، "امنگ،” دہلی سے شائع ہونے والا اردو دنیا شامل ہے۔
یہ اقدام مریم مرزا محلہ محلہ چلڈرن لائبریری کے تحت چلنے والی تمام لائبریریوں میں 08 اگست سے 15 اگست تک چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ شہر اورنگ آباد کے 35 محلوں، اسکولوں اور مساجد میں بچوں کے لیے محلہ لائبریری پراجیکٹ چلتا ہے جس سے 17500 بچے وابستہ ہیں. محلہ لائبریریوں میں طلباء میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھانے کے لیے قومی شخصیات، قومی تہوار کے ساتھ ملکی بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے دنوں کو بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے.
الہدیٰ اردو ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس شیخ نرگس، سیدہ نسرین قادری، صفورا پروین اور دیگر اساتذہ نے ریلی کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا..