دہلی

یتیم بچوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی : (پریس ریلیز ) وزن 2026 کے یتیموں کی کفالت کے شعبے نے برج پوری گلی نمبر 5 میں واقع ‘الشفا پالی کلینک’ پر یتیم بچوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا.

کیمپ میں 150 افراد کا ہیلتھ جانچ کی گئی. الشفا پالی کلینک کے ڈاکٹر محمد حماد ایم بی بی ایس نے ہیلتھ جانچ کی. انہوں نے بتایا کہ معاشی طور پر کمزور خاندانوں میں صحت سے متعلق بیداری نہ ہونا بڑا مسئلہ ہے، یہاں جتنے لوگوں کی جانچ کی گئی لگ بھگ سبھی میں جسمانی کمزوری پائ گئی جس کی بنیادی وجہ رہن سہن کا درست نہ ہونا ہے.
وزن 2026 کے یتیموں کی کفالت کے شعبے کے کو آرڈینیٹر محمد سعد نے بتایا کہ آج جن بچوں کو اسکالرشپ کے چیک دیے گئے اور ہیلتھ جانچ کی گئی ہے یہ سبھی دہلی فسادات کے متاثرین کے بچے ہیں.
2020 کے بدترین فساد نے ان بچوں کے سر سے والد کا سایہ چھین لیا تھا، وزن نے انہیں اپنے ساتھ لیکر ان کی کفالت کا کام شروع کیا تھا،تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں.

آج یہاں 65 بچوں کو چیک دیے گئے اور ان کی فیملی کی مفت ہیلتھ جانچ کی گئی اور دوائیں دی گئیں.

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ
وزن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button