تازہ ترین خبریں

دھنباد جھارکھنڈ میں تین روزہ اصلاحی تربیتی مجالس میں کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔مولانااحمدنصربنارسی

بنارس ۔ پریس ریلیز

خانقاہ امدادیہ بنارس کے میڈیا انچارج مولانا محمد صدر عالم نعمانی نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ پیر طریقت حضرت مولانا احمد نصر بنارسی سجادہ نشیں خانقاہ امدادیہ بنارس کی زیر سرپرستی و زیر تربیت میں بہار، جھارکھنڈ، اور بنگال کے مجازین ،مریدین، و متوسلین کا جامع مسجد کدیاں تھانہ ٹنڈی ضلع دھنباد جھارکھنڈ میں تین روزہ اصلاحی، روحانی، تربیتی مجالسِ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی مورخہ 22 تا24 نومبر 2023کو معنقد ہونے جارہاہے، جس میں ہزاروں مریدین شرکت فرمائیں گے، مجلس کا آغاز 22 نومبر 2023کو بعد نمازِ ظہردرس قرآن کریم سے ہوگا، اور بعد عصر تلاوتِ قرآن مجید کے بعد تسبیحات کا ورد ہوگا، اور دعا ہوگی، بعد نمازِ مغرب تلاوتِ قرآن کریم کے بعد درودشریف کی مجلس ہوگی، اور تربیتی مجلس کے اصول کے مطابق ایک تقریرتربیت کے موضوع پر ہوگی ، پھر تلقینِ ذکر کی مجلس ہوگی، نمازِ عشاء سے قبل دعا ہوگی، بعد نمازِ عشاء مختصر سی مجلس برائےایصالِ ثواب، اور پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا ہوگی، اوراسی وقت اگلے دن کی ترتیب کا اعلان ہوگا، آپ تمام احباب خصوصا مجازین ، مریدین، و معتقدین، متوسلین، سے درخواست ہے کہ کثیر تعداد میں تینوں دن کی مجلس میں شریک ہوکر اپنی آخرت سنوارنے کی کوشش کریں، اللہ تعالیٰ کرم فرما کر ان تمام مجالس کو قبول فرمائے، اور پورے علاقے کے لئے رشد و ہدایت کا وسیلہ فرمائے، آمین، ثم آمین، باہر سے آنے والے تمام افراد کے طعام و قیام کا انتظام جامع مسجد کدیاں تھانہ ٹنڈی ضلع دھنباد جھارکھنڈ میں ہی ہوگا، آنے والے تمام افراد مزید معلومات درج ذیل نمبر وں پر حاصل کرسکتے ہیں

09450600427./08755927290./

ان تمام مجالس میں حضرت پیر طریقت دامت برکاتہم کے علاوہ حضرت جی کے صاحبزادے مولانا احمد خضراشاعتی، حضرت مولانا محمد عرفان قاسمی صدر المبلغین دارالعلوم دیوبند کے علاوہ اور دیگر بہت ہی محترم علمائے کرام بھی شرکت فرمائیں گے اور ان کے بیانات بھی کسی نہ کسی نمازِ کے بعد ہونگےاس لئے مسلمانوں سے گذارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس تربیتی مجالس میں اپنے قلب و جگر کو منور ومجلی فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button