تازہ ترین خبریں

سقوط حیدرآباد اور یومِ قومی یکجہتی

 

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

حیدرآباد جو کبھی تھا۔۔۔۔ جہاں نظام شاہی حکومت تھی، یقیناً ایک خاندانی حکومت تھی مگر ہر قسم کی خوشحالی تھی،امن تھا، تمام باشندگان مل جل کر زندگی گزارتے تھے، تعلیم، تجارت و روزگار کے بین الااقوامی مواقع، نظام آبپاشی، فن تعمیر، ذرائع حمل و نقل، سڑک، ریلوے، ہوائی نظام، طب، زراعت، اور پیپر،کپڑا، شوگر اور رائس ملس۔ ہر چہار جانب اور اقوام عالم میں ترقی کی منھ بولتی تصویر تھی۔۔ مگر پچھتر سال پہلے بین الااقوامی سطح پر اسل مخالف لہر میں سے ایک سرخ انقلاب کا علمبردار کمیونسٹ اور ملک کی نام نہاد لادینی ہندو کانگریس نے مسلمانوں کی اس ترقی یافتہ ریاست کو قطعی برداشت نہیں کرپایا، اور یکا و تنہا کرکے، ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں بالخصوص مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا کر بنام پولس ایکشن ریاست دکن کی آزادی سلب کرتے ہوئے نہرو اور پٹیل نے انڈین یونین میں ضم کردیا۔۔۔ یوں اس طرح اس عظیم مسلم ریاست کا سقوط تاریخ کا ایک تاریک ترین باب بن کر رہ گیا۔۔۔۔
گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں سے یہ باب متنازع رہا کہ سترہ (ستمگر) ستمبر 1948 سقوط حیدرآباد کا دن یوم آزادی کے طو پر منایا جائے یا یوم انضمام؟
اس سلسلے میں ریاست کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس ظالمانہ کارراوئی کو یوم انضمام و الحاق کے طور پر دیکھتی رہی تو دوسری جانب ایک قلیل گروہ یوم آزادی کے طور پر مناتے آرہاہے۔۔
ریاستی و مرکزی حکومتوں نے بھی گزشتہ پچھتر سالوں سے کسی نتیجے پر نہ پہونچ سکیں۔۔

باوجود بیتے سات سالوں سے مرکزی اقتدار پر براجمان رہنے کے چونکہ 2024 کے ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں تو اس کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی غرض سے پچھتر سالہ جشن، سال بھر منانے کا فیصلہ مرکزی حکومت پر متمکن فسطائی گروہ کررہی ہے۔۔۔
تاکہ ریاست کا موحول پھر سے ایک مرتبہ گرمایا جائے اور ریاست پر بھی قابض ہوا جاسکے۔۔۔
بہرحال۔۔۔
حالات خود دشوار بن رہے ہیں یا حوصلے پست ہورہے ہیں کہ اس سلسلے میں مسلم قیادت کا تصور بدلتا جارہاہے: کہ یوم انضمام و الحاق کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کی تجویز مرکزی وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کی خدمت میں پیش کر رہی ہے۔۔۔
حکمتیں اور مصلحتیں اپنی جگہ، لیکن کیا تاریخی حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے؟
کیا سقوطِ حیدرآباد۔۔۔۔۔۔۔ اتنا آسان حادثہ ہے کہ بآسانی فراموش کیا جاسکے؟!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button