مضامین و مقالات

سہل پر عمل کیجئے ۔

ودود ساجد

ملک کے احوال اب پہلے جیسے نہیں رہے۔۔
لوگ ایر پورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں پر وضو بھی کرتے تھے’ پلیٹ فارم پر نماز بھی پڑھتے تھے’ برادران وطن ان کیلئے راستہ بھی بناتے تھے۔۔

اب یہ سب خواب وخیال کی باتیں ہیں ۔۔
میں نے اس تصویر میں وضو کرنے والے بزرگ کا پورا چہرہ نہیں رکھا ہے۔۔ یہ اور اس طرح کی تصویریں سوشل میڈیا پر آنی شروع ہوگئی ہیں ۔۔۔

مذکورہ تصویر ایک ایر پورٹ کے واش روم کی ہے۔۔ یہ بزرگ وضو کے باقی ارکان کے بعد اب پاؤں دھو رہے ہیں ۔۔ ظاہر ہے کہ اس وقت واش روم میں ان کے علاوہ دوسرے غیر مسلم مسافر بھی ہوں گے۔۔ کچھ ان کے دائیں اور بائیں ہوں گے’ کچھ ان کے پیچھے ہوں گے۔۔۔ ایک غیر مسلم نے یہ تصویر اپ لوڈ کرکے انتہائی تکلیف دہ تبصرہ کیا ہے۔۔

پاؤں اوپر اٹھاکر دھونا’ صاحب وضو کیلئے کوئی معیوب امر نہیں ہے۔۔ لیکن جنہیں وضو کا مطلب ومقصد معلوم نہیں’ انہیں تو یہ معیوب ہی نظر آئے گا۔۔ وہ خود چاہے پان اور گٹکا کھاکر واش بیسن میں تھوک دیں اور پانی بہائے بغیر چلے جائیں لیکن انہیں ہمارا پاؤں اٹھاکر دھونا برا لگے گا۔۔

اب وقت ہے کہ ہم شرعی مسائل میں سہل پر عمل کریں ۔۔ بعض ائمہ کے نزدیک ایسے مواقع پر سہولت کی جو شکل مباح ہے اس پر عمل کریں ۔۔ اجتہاد ایسے ہی احوال اور مواقع کیلئے ہے۔۔ فقہاء کو ایسے مسائل کو سہل بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔۔۔

وقت پر نماز کی ادائیگی سے بہتر کوئی عبادت نہیں ۔۔ لیکن وقت کی نزاکت کے پیش نظر یہ گنجائش نکالنی ہوگی کہ اگر فتنہ کا ڈر ہو تو مناسب وقت اور موقع ملنے تک نماز کو موخر کردیا جائے ۔۔۔ علماء کو عام مسلمانوں کی رہ نمائی کرنی ہوگی۔۔۔ مساجد میں ایسے مسائل پر کلام کرنا ہوگا۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button