
بھاگلپور کی طالبہ نے جیتا انعام علاقہ کا نام کیا روشن
بھاگلپور ۔ آفاق۔مدرسہ جامع العلوم چکنتھو بھاگلپور کی طالبہ بی بی نور جہاں خاتون مدرسہ ھذا کے پرنسپل مولانا محمد مستقیم کے نگرانی میں مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم مانجھی پور بھاگلپور کے وسیع ہال میں یو این ایف پی ای کی جانب سے بعنوان ” موبائل سے طلبہ کا ہٹتا توجہ ” پر کویز کمپیٹیشن میں شامل ہوئیں اسکے علاوہ تقریبا تیس طلبہ وطالبات کی شرکت کی اور اعاز و انعام کی حقدار بنی ،گاؤں والوں اور اپنے والدین کا نام روشن کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔اقلیتی فلاح بہبود افسر مسٹر منیس کمار بھاگلپوراس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ صدارت کی ذمہ داری مولانا منظور اور نظامت کی ذمہ داری مولانا محمد جبرئیل نے نبھائیں۔الحاج مناظر عرف بھولو مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہوئے۔اکرم فہمید انچارج پرنسپل مدرسہ اشرفی اظہار العلوم مانجھی پور بھاگلپور کی نگرانی میں رہی جبکہ محمد توفیق عالم مدرسہ ضیاء العلوم کرما دھوریہ بانکا ،موبائل طلباء کا توجہ ہٹاتا ہے۔فرح دیبا طالب فسیلیٹر کی نگرانی میں ججز کے فیصلے کے بعد اول توقیر مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم مانچھی پور، دوئم عائشہ ناظمینِ مدرسہ مفتاح العلوم امڈنڈا اور تیسرا انعام حمیدہ خاتون کو انعام و سند ملا ۔