تازہ ترین خبریں

میڈیکل سروس سوسائٹی کے دہلی چیپٹر کا قیام ڈاکٹر اسرار ایم ایس ایس دہلی کے پہلے صدر بنائے گئے

نئی دہلی : (پریس ریلیز) صحت کے میدان میں کام کرنے والے افراد کی صلاحیتوں کو معاشرے کے لیے مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے کام کرنے والی ڈکٹروں کی تنظیم میڈیکل سروس سوسائٹی نے الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال جامعہ نگر میں دہلی کے ڈاکٹروں کی میٹنگ کی جس میں دہلی یونٹ کا قیام عمل میں آیا ۔

ڈاکٹراسرارایم بی بی ایس ،ایم ڈی پیتھالوجی کو دہلی چیپٹرکا صدر مقرر کیا گیا ہے ان کے علاوہ ڈاکٹرعابد کریم ،ڈی سی ایچ آئرلینڈ جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے اورڈاکٹر نجیب اختر،ایم بی بی ایس کو دہلی چیپٹر کا خازن بنایا گیا ہے ۔

پروگرام میں دہلی میں کام کرنے والے 40 میڈیکل پریکٹیشنرز نے شرکت ۔ اس موقع پر ایم ایس ایس کے قومی صدر ڈاکٹر محمد فاروق نے ایم ایس ایس کی غرض و غایت پر تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ اس کا مقصد ڈاکٹروں کی ایک ایسی انجمن قائم کرنا ہے جس سے معاشرے کو صحت کے میدان میں مستحکم کیا سکے۔ ہمارا مقصد صحت کے میدان میں کام کرنے والےافراد کو پروفیشنل بنانا اور باہم ربط و تعلق پیدا کرنا ہے تاکہ ایک ہی میدان میں کام کرنے والوں کے درمیان با معنیٰ رابطہ ہو۔

اس موقع پر ایم ایس ایس کی سرگرمیوں پر بحث ہوئی۔ ڈاکٹر محمد فاروق کے ذریعہ 40 میڈیکل پریکٹیشنرز کو ایم ایس ایس کی رکنیت دی گئی اور انہوں نے دو سالہ میقات کے لیے دس ممبران کی دہلی اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ۔

میٹنگ میں ایم ایس ایس کے قومی صدر ڈاکٹر محمد فاروق، ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر محمد عارف، ایم ایس ایس کے کوآرڈینیٹر انور سادات، الشفاء کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم پاٹی والا اور الشفاء کے ڈائریکٹر عبدالنظر موجود تھے۔

جاری کردہ
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button