کچھ اندیشے، کچھ تیاریاں
شیخ رکن الدین ندوی نظامی
جس تیزی سے ملک میں بی جے پی اٹھ کھڑی ہوئی، اس سے زیادہ تیزی کے ساتھ موجودہ حالات میں اس کا گراف گر رہا ہے، مورل بڑے پیمانے پر ڈاؤن ہورہا ہے۔۔
طرز حکمرانی، اخلاق و کردار، معیشت، روزگار، تعلیم، عدلیہ، انتظامیہ، فوج، صنعت و تجارت، زراعت و کاشتکاری، ٹیلی کمیونیکیشن، شہری ہوابازی، بندرگاہ، دیہی ترقی، سڑکیں، اور جو جو شعبےجات مرکزی حکومت کے زیر اثر کام کر رہے ہیں، ان تمام میں حکومت کی کارکردگی نہ صرف ناقابل اطمینان بخش ہے، بلکہ بہت سے معاملات میں ریاستوں سے رسہ کشی، ایم ایل ایز کی خریدی کے ذریعے عوامی منتخب ریاستی حکومتوں کو ختم کرنا جیسے بہت سے امور ہیں جو بی جے پی اور اس کی قیادت کی نیند اڑا رہے ہیں۔۔۔
بظاہر بعض ”اہم معاملات” میں بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔
مہاراشٹرا میں شیوسینا کو توڑنا الٹا پڑگیا۔۔
بہار میں نتیش گلے کی ہڈی بنتا جارہاہے۔۔
بنگال کی شیرنی کے تیور سخت ہیں۔۔
اور تلنگانہ میں کشمکش۔۔۔
اس طرح کشمیر سے کنیاکماری تک ہر ریاست میں کچھ نہ کچھ گڑبڑی۔۔۔
یہ ساری کیفیت یہ بتلارہی ہے کہ
آگے بی جے پی کی مشکلات ابہت زیادہ بڑھنے والی ہیں. حتی کہ سیاسی مستقبل داؤ پہ لگ سکتا ہے۔۔۔
راہل کی بھارت جوڑو یاترا جلتی پہ تیل چھڑکنے کا کام کررہی ہے۔۔۔
ملک بھر میں سات ضمنی انتخابات پھر معاً گجرات اور ہماچل کے ریاستی انتخابی نتائج 2024 کے پارلیمانی انتخابات پر گہرے نقوش ڈالنے والے ہیں: مرکزی اقتدار پر کون براجمان ہوگا؟!!!
آزادی کے وقت ہی سے ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو نشانہ بناتے رہے، بار بار فسادات کرتے رہے۔ اور مرکزی اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد تو ماردھاڑ، قتل و خون کے تمام وسائل کو مندروں اور تنظیموں کے دفتروں کے علاوہ ذمےداران کے گھروں میں کثیر مقدار میں اکٹھا کرلیا گیا۔۔
2024 میں پھر سے بی جے پی مرکز پر قبضہ برقرار رکھ پاتی ہے تو یہ ہندو انتہاپسند خاموش رہیں گے، بصورت دیگر پاگل ہاتھی کی طرح یہ اپنی طاقت و قوت اور ہتھیاروں کا بھر پور استعمال کریں گے۔۔ اور سیکولر کہلانے والی حکومتیں صرف دیکھتی رہ جائیں گی۔۔۔
وقت کے رہتے مسلمانوں کو ان تمام متوقع فسادات کی روک تھام کے لئے ممکنہ کوششیں کرنی چاہئے۔۔۔
کرنے کے کام:
👈طاقت و قوت اور وسائل کو جمع کرنا
👈فسادات کی روک تھام کی تدابیر کرنا
👈کلمۃ اللہ کی سربلندی کی جدو جہد
👈ملک و انسانیت کے مسائل کا بہترین اسلامی حل پیش کرنا
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
4/11/2022