
جامعہ عائشہ صدیقہ نور چک میں تفہیمِ شریعت ورکشاپ برائے خواتین کا انعقاد، بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت
مدھوبنی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیرِ اہتمام ، جامعہ عائشہ صدیقہ نور چک، بسفی، مدھوبنی، بہار کے زیرِ انتظام، اور جامعہ کے بانی وناظم *مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی کے زیرنگرانی* *مؤرخہ 7 نومبر 2026ء، بروز ہفتہ، ایک روزہ *تفہیمِ شریعت ورکشاپ برائے خواتین* کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز *گل نہاں جبیں* درجہ دورہ حدیث کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ *صبا پروین* درجہ عالمہ اولی اور *بشری پروین* درجہ عالمہ اولی نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔اس کے بعد *تحریم فاطمہ*درجہ دورہ حدیث شریف نے اردو تقریر پیش کیا اور *عابدہ خیر* درجہ عالمہ ثالثہ نے انگریزی تقریر پیش کیا ۔ اسی طرح *کہکشاں پروین درجہ دورہ حدیث شریف اور *ثناء پروین*درجہ اعدادیہ* نے استقبالیہ نظم پیش کیا اور جامعہ عائشہ صدیقہ کی معلمہ *محترمہ ام کلثوم صاحبہ*نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا*
بعد ازاں *ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ صاحبہ*، *پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد* نے ’’تعارفِ شریعت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شریعتِ اسلامی کے بنیادی تصور، اس کی جامعیت اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ شریعت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ وہ رہنمائی ہے جو انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں صحیح اور غلط، جائز اور ناجائز کے درمیان فرق سمجھاتی ہے۔ ایک مسلمان خاتون کے لیے شریعت کی بنیادی تعلیمات سے واقفیت نہایت ضروری ہے، کیونکہ گھریلو زندگی، بچوں کی تربیت، ازدواجی معاملات، معاشرتی تعلقات اور دیگر روزمرہ امور میں شرعی رہنمائی کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ خواتین اگر دینی مسائل کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کا اہتمام کریں تو وہ اپنے گھر اور خاندان کے ماحول کو بھی دینی بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
*محترمہ سلطانہ یسین صاحبہ، ایڈوکیٹ وکنوینر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ* نے ’’ہندوستان میں اسلامی قوانین‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی معاشرے کے تناظر میں اسلامی قوانین کی اہمیت اور ان سے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نکاح، طلاق، وراثت، خاندانی معاملات اور دیگر اہم امور سے متعلق اپنے حقوق و ذمہ داریوں کی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں۔ بہت سے مسائل محض عدم واقفیت اور درست رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے پیچیدہ صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ خواتین اپنے حقوق کو سمجھیں، قانونی و شرعی معاملات میں مستند رہنمائی حاصل کریں اور کسی بھی مسئلے میں لاعلمی کی بنیاد پر فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔
*آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آرگنائزر *جناب مولانا محمد اسعد ندوی صاحب* نے اپنے خطاب میں شرعی قوانین کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ شریعتِ اسلامی محض چند عبادات اور مذہبی رسومات کا نام نہیں، بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ معاشرے میں شرعی قوانین کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں اور بے بنیاد تصورات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی احکام کو سنی سنائی باتوں یا ادھوری معلومات کی بنیاد پر سمجھنے کے بجائے قرآن و سنت اور مستند دینی تعلیمات کی روشنی میں سمجھنا چاہیے۔
بالخصوص مسلم خواتین کو اپنے دینی حقوق، فرائض اور شرعی احکام سے واقف ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ دینی شعور نہ صرف انہیں اپنی زندگی درست طریقے سے گزارنے میں مدد دیتا ہے، بلکہ خاندان کی دینی و اخلاقی تربیت اور نئی نسل کی صحیح رہنمائی میں بھی ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ مسلم خواتین دینی تعلیمات سے بھرپور واقفیت حاصل کریں، تاکہ وہ اپنے دینی فرائض کو بہتر انداز میں ادا کرنے کے ساتھ اپنے خاندان کی دینی تربیت میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
جامعہ کے شیخ الحدیث *مولانا محب اللہ قاسمی* نے اپنے خطاب میں شریعتِ اسلامی کی اہمیت اور خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے دینی مسائل سے واقفیت بے حد ضروری ہے، کیونکہ ایک صالح اور دینی ماحول کے قیام میں ان کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ گھر اور خاندان کی دینی و اخلاقی تربیت میں خواتین بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
جامعہ کے بانی و ناظم *مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی* نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیرِ اہتمام ’’تفہیمِ شریعت ورکشاپ برائے خواتین‘‘ کا انعقاد ایک اہم دینی و تعلیمی پیش رفت ہے۔ میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں دینی تعلیمات، شرعی مسائل اور اپنے حقوق و فرائض سے اچھی طرح واقف ہوں، تاکہ وہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزار سکیں اور روزمرہ پیش آنے والے مسائل کو صحیح دینی رہنمائی کی روشنی میں سمجھ سکیں۔ اس لیے کہ خواتین کی دینی تعلیم و تربیت دراصل ایک پورے خاندان کی دینی تربیت کا ذریعہ ہے۔ ایک تعلیم یافتہ اور دین سے واقف خاتون نہ صرف اپنی ذات کی اصلاح کرتی ہے، بلکہ اپنے بچوں کی تربیت اور گھر کے دینی ماحول کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم دینی و علمی ورکشاپ کے انعقاد کے لیے جامعہ عائشہ صدیقہ نور چک، مدھوبنی کا انتخاب فرمایا۔ یقیناً یہ ہم سب کے لیے باعثِ صد افتخار ہے ۔ اس طرح کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں، جن کے ذریعے ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں تک دین کی صحیح تعلیمات اور شریعت کے ضروری مسائل پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بورڈ کے ساتھ اس طرح کے دینی و اصلاحی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا
آخر میں *مولانا انعام اللہ صاحب*، استاذ جامعہ عائشہ صدیقہ نور چک نے کلماتِ تشکر پیش کیے اور ورکشاپ میں شریک مہمانان، مقررین، منتظمین ٹرسٹیان اراکین شوری اساتذہ طالبات اور تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کی نظامت جامعہ کی طالبہ *خدیجہ فاطمہ درجہ دورۂ حدیث نے کی اور شیخ الحدیث جامعہ ہٰذا *مولانا محب اللہ قاسمی* کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر *نائب پرمکھ محمد اسرائیل نورچک صدر ٹرسٹ، سابق نائب مکھیا محمد شاکر حسین ، محمد ابوالکلام، محمد سلطان، مولانا امتیاز ندوی ٹرسٹیان واراکین شوری،مولانا غلام مصطفی قاسمی ، تبریز عالم جلوارہ، صداقت حسین بسوریا، جامعہ عائشہ صدیقہ و ادارہ دارالقرآن نورچک کے جملہ اساتذہ کرام و معلمات، بالخصوص مولانا نصیر الدین قاسمی، مولانا ارشاد قاسمی، مولانا نجیب اللہ قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ قاسمی، مولانا عبدالعزیز قاسمی*، *مولانا ابو ظفر قاسمی*، *قاری ارشاد عالم* *ماسٹر صلاح الدین* *وغیرہ شریک رہے۔




