
تعلیم نسواں کا مشہور و معروف اور مرکزی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ وادارہ دارالقرآن نورچک بسفی مدھوبنی میں ششماہی امتحان کا آغاز ۔
مدھوبنی: مؤرخہ٢٦/ربیع الأول ١٤٤٨ھ مطابق 9/ستمبر 2026ء بروز بدھ سے جامعہ عائشہ صدیقہ وادارہ دارالقرآن میں باضابطہ ششماہی امتحان کا آغاز ہوچکا ہے طلبہ وطالبات مقررہ وقت پر امتحان گاہ میں پہونچ کر اساتذہ ومعلمات کی نگرانی میں نہایت خوش اسلوبی اور متانت کے ساتھ امتحان دے رہیں ۔
امتحان کے انتظامات کے حوالے سے ناظمِ امتحان مولانا ارشاد احمد صاحب قاسمی نے بتایا کہ
امتحان کے دوران شفافیت، نظم و ضبط اور یکساں ماحول کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، تاکہ ہر طالب علم و طالبہ بلا کسی دباؤ اور رکاوٹ کے اپنی تعلیمی استعداد کا بھرپور مظاہرہ کرسکے امتحان گاہوں میں نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے اور تمام مراحل کو مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ششماہی امتحان دراصل طالبات کی چھ ماہ کی تعلیمی محنت اور تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف طالبات کی علمی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ انہیں اپنی کمزوریوں کی اصلاح اور آئندہ تعلیمی مراحل کے لیے مزید بہتر تیاری کا موقع بھی ملتا ہے ۔
اس موقع پر جامعہ کے بانی و ناظم، مولانا و مفتی محمد حسنین صاحب قاسمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامعہ عائشہ صدیقہ کا نصب العین محض امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا نہیں، بلکہ ایسی باصلاحیت، باکردار اور باعمل نسل تیار کرنا ہے جو علم کے ساتھ اخلاق، ادب، دینی شعور اور انسانی اقدار سے بھی آراستہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں؛ ان کی صحیح تعلیم و تربیت دراصل ایک صالح، باوقار اور مضبوط معاشرے کی بنیاد
ہے انہوں نے مزید کہا کہ امتحان طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو پرکھنے کے ساتھ ان میں محنت، ذمہ داری، خود اعتمادی اور وقت کی پابندی جیسی اہم صفات پیدا کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ ششماہی امتحان اسی تعلیمی و تربیتی سفر کا ایک اہم مرحلہ ہے، جس کے ذریعے طلبہ و طالبات اپنی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مزید عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
دعاہے کہ یہ امتحان طلبہ وطالبات کیلئے نہ صرف ان کی کامیابی کا ذریعہ بنے بلکہ ان کی زندگیوں کو علم و عمل اور کردار کے زیور سے آراستہ کرے۔
واضح رہے کہ جامعہ ہٰذا کا یہ امتحان ٢/ ربیع الثانی ١٤٤٨ھ مطابق 14/ ستمبر بروز پیر تک جاری رہے گا۔




