
مدرسہ اشرف العلوم پرسونی میں جشن دستار بندی کا انعقاد: 70 حفاظ کرام کی دستار فضیلت
پرسونی: مدرسہ اشرف العلوم پرسونی مدھوبنی بہار کے زیر اہتمام ایک پروقار تعلیمی و اصلاحی جلسہ اور دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس مبارک موقع پر مدرسے سے فارغ ہونے والے 70 حافظوں کے سروں پر دستار فضیلت باندھی گئی۔
پروگرام کا آغاز
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ و قاری سہیل صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس نے مجمع پر رقت طاری کر دی۔ اس کے بعد مشہور نعت خواں تابش ریحان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول پیش کر کے سامعین کا دل جیت لیا۔
اس پروگرام میں ڈاکٹر فیاض احمد ممبر آف پارلیا منٹ اور کانگریس نیتا امتیاز نورانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علم کی اہمیت پر زور دیا اور فارغ ہونے والے حفاظ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کو سینوں میں محفوظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے، لیکن اب ان حفاظ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی تعلیمات پر عمل بھی کریں۔
دور دراز سے آئے ہوئے علمائے کرام اور معزز مہمانوں نے سبھی حفاظ کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں۔ جبکہ مقرر مولانا ثنا ء الہدا قاسمی صاحب نے علم اور سماج پہ خاص گفگتو کی
اس موقع پر مدرسہ کے سکریٹری ماسٹر عصمت اللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ کی تعلیمی ترقی کی رپورٹ پیش کی۔
مقامی لوگوں اور عقیدت مندوں نے سبھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مفتی سعید الرحمان قاسمی ناظم امارت شرعیہ مولانا محفوظ الرحمان سلفی ماسٹر مرتظی گنور سعادت حسن ماسٹر انوار عقیل احمد انظار الحق قمری، مولانا منظر، مولانا شفیع احمد الیاسی، ماسٹر عمران، حافظ فیاض اور محمد جاوید کے علاوہ علاقے کی کثیر تعداد موجود تھیں



