
بھاگلپور کے فلاحی اور فروغ اردو کے ادارہ "شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ”کے زیر اہتمام گزشتہ روز برہ پورا،بھاگلپور میں ایک خصوصی اعزازی نشست ،ریاستی چیرمین حاجی جناب داؤد علی عزیز کی صدارت میں منعقد ہوئ
،جس میں مہمان خصوصی تھے ڈاکٹر فاروق علی،وائس چانسلر،جے پی یونیورسٹی ،چھپرا۔
اس میں حیدرآباد کے ماہر تعلیم و بچوں کے ادیب جناب محمد عبدالوحید حمیدی کی مرتب کردہ کتاب "اردو کیسے سیکھیں”حصہ اوّل تا پنجم،کی رسم رونمائی ڈاکٹر فاروق علی صاحب ،وائس چانسلر،محترمہ صبیحہ فیض،چیرپرسن،صفالی یوا کلب اور ڈاکٹر محمد صلاح الدین ،پرنسپل ایم ایم ڈگری کالج،بھاگلپور کے دست مبارک سے ہوئ۔اس موقع پر وائس چانسلر موصوف نے جناب محمد عبدالوحید حمیدی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کتابوں کو بچوں کے لۓ بہت مفید قرار دیآ۔انہوں نے مصنف کے استاد رحمٰن جامی مرحوم اور پبلشر کو بھی مبارکباد پیش کی ۔بعدازاں ان کتابوں کو تالیوں کی گونج میں مہمان خصوصی نے سرسید اردو اسکول،بھیکن پور کے سکریٹری محمد شفقت اللہ انصاری عرف مسٹر کو سونپی۔اسی دوران داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سکریٹری جناب ابو الحسین نے اعلان کیا کہ سرسید اردو اسکول میں ٹرسٹ کی جانب سے اگلے ماہ "اطفال لائیبریری/ ریڈینگ روم” قائم کی جاۓ گی۔
وائس چانسلر موصوف کی جانب سے ،محمد کاشف اقبال ،گیا کو میڈیا موضوع پر چند روز قبل،مگدھ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر انکی حوصلہ افزائی کی گئ۔
ٹرسٹ کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر فاروق علی اور انکی اہلیہ محترمہ کو حاجی جناب داؤد علی عزیز و دیگر حجاج نے آب زم زم،جاۓ نماز،عطر اور قرآن پاک کے آخری تین پاروں کی تفسیر پیش کر،ان دونوں کی اچھی صحت و ترقی کی دعا کی۔
جناب شاداب عالم صدر نے حاضرین کا استقبال اور سکریٹری ابو الحسین نے شکریہ ادا کیا ۔آغاز میں نائب صدر اور اردو کے خادم حبیب مرشد خاں نے "اردو کیسے سیکھیں”کتابوں اور ٹرسٹ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اردو سے متعلق اردو والوں کو اپنا فرض ادا کرنے کی ضرورت بتائ اور اس سلسلے میں بھاگلپور کے اردو صحافیوں کی پر خلوص خدمات کا ذکر ادا کرتے ہوئے انکی بھرپور ستائش کی۔
نشست میں ڈاکٹر نیر حسن،نور محمد فریدی،محمد صلاح الدین،آعظم صدیقی،اقدم صدیقی،تسنیم کوثر،محد سجاد،محمد صفی اللہ،قادر جیلانی ،نیاز عادل،احسان الحق عزمی،ابو حسین،ابو حدیث،قاضی اقبال جناح،ڈاکٹر نازش عزیز،شیفتہ عزیز،افضل علی وغیرہ اہل اردو تشریف فرما تھے۔
جاری کردہ۔۔۔۔۔ابوالحسین،سکریٹری،شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ ،ضلع شاخ،بھاگلپور۔
26/10/2022
9934877257