مضامین و مقالات

ضیاء المیزان فی تعلیم القرآن, قرآنی علوم کرنوں کا پیمانہ

م

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

نبی آخر الزماں محمد مصطفی ﷺ پر آسمان سے اتاری گئی کتاب حدایت و رشد قرآن مجید کی زبان عربی ہونے ہی کی وجہ سے، قرآن مجید کے واسطے سے ہم امت مسلمہ پر خالق و مالک دو جہاں کی طرف سے دئیے گئے احکامات خداوندی کے، مختلف بیسیوں زبانوں میں تراجم گو موجود ہیں لیکن عربی فہمی کے ساتھ براہ راست قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے سے،جو لطف و سرور میسر ہوتا ہے جو احکام خداوندی کی پرتین کھل کھل کر سامنے آتی ہیں اس کا تقابل و موازانہ کسی بھی ترجمہ قرآن سے ملنا ممکن ہی نہیں ہے۔قرآن سے براہ راست ہدایت پانے میں اتنی لذت ہوتی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ماقبل اسلام اپنی جلالت وکبریائی میں، ہاتھ میں ننگی تلوار لئے، نعوذ باللہ قصد گردن زنی خاتم الانبیاء محمد مصطفی کے لئے، گھر سے نکلے تھے۔ ان کی جلالت سے خوف کھائے، کسی صحابی رسول اللہ ﷺ نے، حضرت عمر کا دھیان بھٹکانے ہی کے لئے،ان سے کہا کہ تمہاری بہن اور بہنوی دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں، یہ سن کر انکا غصہ سے پارہ اور بڑھ گیا۔ وہیں سے بہن کے گھر کی طرف رخ کیا، بہن کے در پر پہنچے،اندر سے قرآن مجید تلاوت کی آواز آرہی تھی، دروازہ کھٹکتایا، اندر گئے ، بہن پر بھی تشدد کیا ، بہنوئی کو بھی خوب مارا، مگر جب دیکھا کہ مار کھا کر بھی ان کے دِل سے اسلام کی محبت کم نہیں ہو رہی ہے تو، خیال کیا کہ آخر دیکھوں تو یہ کیسی طاقت ہے ، اسلام میں کیسی لذّت ہے جو اتنی مار کھانے سے بھی کم نہیں ہوتی ، بہن سے قرآنِ کریم مانگا، بہن نے فرمایا :-ناپاک لوگ اسے ہاتھ نہیں لگا سکتے ، غسل کرو یا وُضُو کرو پھر قرآنِ کریم ملے گا، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے وُضو کیا، قرآنِ کریم ہاتھ میں لیا، کھولا، سورۂ طٰہٰ کی آیات سامنے تھیں ، آپ نے پڑھنا شروع کیا، اس آیت پر پہنچے :- اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْۙ- (پارہ16 ، سورۂ طٰہٰ : 14)
ترجمہ کنزُ العِرفان:- "بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں تَو میری عبادت کر” بَس یہیں تک پڑھا تھا کہ قرآنِ کریم نے اپنا اَثَر دکھا دیا، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا دِل پگھل گیا ، دِل میں نورِ ایمان پیدا ہوا ، بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے ، کلمہ پڑھا اور ساتھ ہی مسلمانوں نے اس زور سے نعرۂ تکبیر لگایا کہ حرمِ کعبہ تک اس کی گونج جا پہنچی۔ یُوں حضرت عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ براہ راست قرآن فہمی ہی سے دائرۂ اسلام میں داخِل ہوگئے۔
حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا قرآنِ کریم کے ساتھ کیسا گہرا تعلق تھا، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں بعض وہ تھے جو معجزات دیکھ کر مسلمان ہوئے، بعض اَخْلاقِ مصطفےٰ سے مُتَاَثِّر ہو کر مسلمان ہوئے، بعض دلائل سُن کر، اسلام کی سچائی دیکھ کر مسلمان ہوئے، بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان مثلاً حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بغیر کسی دلیل کے، بغیر معجزہ دیکھے ہی مسلمان ہوئے، بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان قرآنِ کریم سُن کر، قرآنِ کریم پڑھ کر مسلمان ہوئے، یہ جو قرآنِ کریم پڑھ کر، سُن کر مسلمان ہونے والے ہیں، ان میں سرِ فہرست نام حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ہے ، ایک روایت میں ہے:- جب آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی بہن نے آپ کو قرآنِ کریم دیا، آپ نےکھولا، پڑھنا شروع کیا توجیسے جیسے آپ پڑھتے جاتے تھے ، آپ پر لرزہ طارِی ہوتاجارہا تھا، آخر ایمان آپ کے دِل میں اُتر گیا اور آپ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔
ہم مسلمانون کے ایمان وعقیدے مطابق چونکہ زبان عربی، دین خاتم الانبیاء، دین اسلام کی اصلی آفیشل زبان ہے اور بعد الموت فرشتے بھی ہم مسلمین سے ہمارے عقائد دین اسلام کے بارے میں، عربی زبان ہی میں سوال کریں گے اور ہم میں سے جو صالح ایمان والے مسلمان ہونگے، جو عربی زبان سے نابلد ہوتے ہوئے بھی، کل قبر میں عربی زبان ہی میں فرشتوں کے سوالوں کے جواب دے رہے ہونگے۔ پھر کیوں نہ ہم دین اسلام پر قائم رہتے ہوئے، عربی زبان فہمی حصول کی کوشش کرتے پائےجائیں بیشک اللہ رب العالمین اپنے وعدے مطابق، اپنے بندوں کے گمان و تصور کے حساب سے، ہم سے حسن سلوک کرتا پایا جائیگا۔ اخلاص ایمان سے عربی فہمی کی ہماری کوشش، ہمیں عربی زبان میں قرآن فہمی میں ہماری مدد کرتی پائی جائے گی۔ انشاءاللہ

عمرآباد ٹامل ناڈو اور پھر مدینہ منورہ سعودی عربیہ سے علوم دین فراغت پائے ہمارے ہی صوبہ کرناٹک کے المحترم حافظ خلیل الرحمن محمد عزیزالدین العمری المدنی نے نوجوان نسل میں عربی زبان قرآن فہمی براہ راست حصول کے لئے،عربی لغت کو آسان زبان اردو و انگریزی تراجم کے ساتھ کل دس حصوں پر مشتمل "ضیاءالمیزان فی القرآن” "قرآنی علوم کرنوں کا پیمانہ” ترتیب دہا ہوا ہے ۔ یہ ایک بہترین عربی فہمی نصاب ہے جو ہمارے مسلم تعلیمی اداروں میں درجہ اول سے دسویں تک فی سال ایک کتاب پوری توجہ واقدار کے ساتھ اپنے نونہالوں کو سکھائی جائیگی تو انشاءاللہ فثم انشاءاللہ ہماری مسلم امہ مستقبل کے سالار اسلام، دنیوی علوم سائینس و جغرافیہ علوم شمس و نجوم و قمر، جبل و بحر ، کل علوم مابین ارض و سماوات حاصل کرتے کرتے ہوئے بھی، قرآن فہمی میں یکتائیت حاصل کئے، وحی اولی بالرسول خاتم الانبیاء محمد مصطفی ﷺ "اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَق۔خَلَقَ الإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ” اپنے خالق کےنام سےپڑھنے کے حکم تحکمی بعد،اصلی حکم ربانی”انسان کوخون کے لوتھڑے سے پیدا کئے جانے والے علم سائینس، سیکھنے والے حکم خداوندی پر” عمل پیرا ہم اپنی اولاد کو پاسکتے ہیں۔اور صحیح معنوں قروں اولی کے سلف و صالحین جیسے داعی اسلام بھی بن سکتے ہیں۔ کاش کہ مسلم مینجمنٹ اسکول وکالج انتظامیہ کچھ اس جانب ذرا توجہ مبذول کرے تو اپنے قوم و ملت نئی نسل کی علوم عصر حاضر کے ساتھ ہی ساتھ ان میں قرآن فہمی کا ہنر ودیعت کئے کروائے انہیں مستقبل کے شہسوار علوم عصر جاضر رہتے دین اسلام کے داعی بھی بنتے دیکھ سکتے ہیں۔ یقینا” قرآنی علوم ہدایت آگہی روشنی میں۔اسرار و رموز علوم سائینس حاصل کرنے والی اقوام کے قدموں تلے ہی یہ دنیا سرنگوں پائی ملا کرتی ہے وماالتوفیق الا باللہ
نوٹ:- *ضیاء المیزان فی تعلیم القرآن*
*قرآنی علوم کرنوں کا پیمانہ* اس دس جزوی عربی فہمی کورس کے ترتیب دینے والے المحترم حافظ خلیل الرحمن محمد عزیزالدین العمری المدنی اس ہفتہ شہر بھٹکل میں مکتبہ ابن حجرالعسقلانی علیہ الرحمہ جامع امام بخاری میں قیام پذیر ہیں۔ شہر بھٹکل و آس پاس گاؤں قریوں کے مسلم مینجمنٹ اسکول و مدارس ذمہ داروں سے سے التماس ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکول و مدارس کے طلبہ میں عربی فہمی کے ساتھ قرآن فہمی کا ذوق پیدا کرنے کرانے کے لئے, اپنے اپنے اسکول و مدارس میں اپنے طلبہ آگہی تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے، محترم خلیل الرحمن عمری مدنی کی علاقہ میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے براہ راست استفادہ حاصل کرنا کروانا گر چاہتے ہیں تو ہم سے براہ راست رابطہ قائم کریں
احقر
محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی رابطہ نمبر 00919448000010
محترم خلیل الرحمن عمری مدنی00919448205245

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button