
*جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی لونی غازی آباد میں تربیتی کیمپ( ورکشاپ) کا انعقاد، مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے مدرسہ و استاذ اور طلباء کی اہمیت و فرائض و ذمہ داریوں پر ورکشاپ پیش کیا*
لونی غازی آباد 20 مئی2025
معروف ادارہ جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی لونی میں اساتذہ و طلباء کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جامعہ کے ناظم مولانا محمد یاسین صدیقی قاسمی نے مشہور و معروف شخصیت مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند صوبہ دہلی و ناظم تربیتی مہم ورکشاپ برائے مدارس سے درخواست کرتے ہوئے عرض کیا کہ اساتذہ و طلباء کو لیکر آپکی تربیتی مہم ورکشاپ بہت اہم اور وقت کی ضرورت ہے آنجناب ہمارے ادارے میں تشریف لاکر اپنا قیمتی وقت دیتے ہوئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کرلیں تاکہ اساتذہ و طلباء بھی اس مہم سے مستفیض ہوسکیں
ورکشاپ کا آغاز جامعہ کے طالب علم محمد رضوان سلمہ کی تلاوت قرآن کریم و محمد شعیب سلمہ کے ذریعہ نعتیہ کلام سے ہوا
اس موقع پر مولانا محمد نظام الدین قاسمی مہتمم جامعہ ہذاو مولانا محمد ذکاءاللہ ندوی بھائی محمد خالد و قاری محمد مستقیم موجود رہے
ناظم مدرسہ مولانا محمد یاسین قاسمی نے تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی چند روز قبل سے طلباء کی تعلیم و تدریس کا آغاز عمل میں آیا ہے داخلے کا سلسلہ جاری ہے موجودہ طلباء کی کلاس بندی کردی گئی ہے
مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت بہت قیمتی سرمایہ ہے مدرسہ کی زندگی بہت خوبصورت اور پر بہار ہوتی ہے یہ موقع زندگی میں ایک مرتبہ حاصل ہوتا ہے
اپنے مقصد و نیت کو درست کرتے ہوئے سبھی اصول و ضوابط اور طور طریق کو سمجھیں پھر عمل کریں
اساتذہ کا طریقہ تعلیم و تدریس طلباء کے افہام و تفہیم کے لئے بہت اہم ہے
کسی بھی کام کو انجام دینے کے لئے ان کاموں کو سیکھنا نہایت ضروری ہے یہی وجہ ہے ہم نے تربیتی مہم ورکشاپ برائے مدارس کا سلسلہ شروع کیا ہے الحمد للہ مدارس کے ذمہ داران استفادہ کے لئے متوجہ ہورہے ہیں اور اپنے اپنے مدرسوں میں تربیتی مہم ورکشاپ کے انعقاد کے لئے مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی سے رابطہ کر رہے ہیں
جامعہ کے معائنہ رجسٹر میں مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے جامعہ کے تئیں اپنے خیالات قلم بند کئے
آخر میں دعاء پر ورکشاپ کا اختتام ہوا
منجانب
دفتر جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی لونی غازی آباد یوپی