تازہ ترین خبریں

راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کے ذریعے خالد مسعود کو لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد

علی گڑھ
راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کے ذریعے خالد مسعود کو لوک دل اقلیتی سیل کا قومی صدر نامزد کیا گیا ۔اس پہلے خالد مسعود راشٹریہ چھاتر لوک دل کے قومی صدر، یووا لوک دل کے قومی صدر، آر ایل ڈی ویسٹ کے ریاستی صدر اور حکومت اتر پردیش میں وزیر مملکت کے ساتھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
آر ایل ڈی کے اقلیتی سیل کے قومی صدرخالد مسعود نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو جم کر تنقیدکا نشانہ بنایا،۔ انہوں نے راشٹر یہ لوک دل کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن جینت چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی صدر نے مجھ پر جس طرح کا اعتماد ظاہر کیا ہے، میں اس پر قائم رہوں گا اور میں۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات میں راشٹریہ لوک دل کو مضبوط کروں گا، انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل کسانوں، مزدوروں اور مزدوروں کے ساتھ ہے۔
 انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں نوجوان، کسان، مسلمان سب پریشان ہیں، امن و امان خراب ہے، عصمت دری بڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی مہنگائی نے اس قدر دے دی ہے کہ عام لوگوں کا جینا محال ہے، حکومت نے باورچی خانہ تک میں مہنگائی کی آگ لگا دی ہے۔
بچوں کے اسکول بیگ، آٹا، پنیر دہی پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے وہیں اسکول کی ا سٹیشنری بھی مہنگی ہو گئی ہے، ایسے میں عوام پریشان، نیشنل لوک دل جلد ہی ا کے خلاف احتجاج کرے گی۔ مہنگائی کے ساتھ ساتھ خالد مسعود نے کہا کہ جلد ہی راشٹریہ لوک دل ہر ضلع میں اقلیتی سل کے عہدیدارن کی تقرروری کرنے کی بات کہی۔ تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری مضبوطی کے ساتھ کی جا سکے۔
(محمد اظہر نور اعظمی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button