تازہ ترین خبریںدہلی

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کولکاتہ میں اساتذہ کےلیے تربیتی پروگرام منعقد کیا

نئی دہلی (پریس ریلیز ) : ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی نے کولکاتہ میں اساتذہ کی ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد تدریسی میدان میں اساتذہ کو بااختیار بنانا اور انہیں بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے سے ہم آہنگ کرنا تھا۔  اس اہم تقریب میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے اساتذہ نے شرکت کی۔

یہ ورکشاپ، تعلیم کے فروغ کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کوششوں کا ایک حصہ، جس کا ہدف اساتذہ میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا نا  اور ترقی کے نئے مواقع سے انہیں روشناس کرانے کے لئے تھی.
اس ورکشاپ میں تعلیمی حکمت عملیوں، کلاس روم کے انتظام کی تکنیکوں، اور جدید تدریسی طریقوں کی تازہ ترین پیش رفت  سیشنز ہوئے ۔ خاص طور پر نئی ​​تعلیمی پالیسی-2020، قومی نصاب فریم ورک، اور بچوں کی نفسیات کو سمجھنا شامل تھا۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک گیر سطح پر پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری کے لیے وقف ہے۔  2008 سے، فاؤنڈیشن اپنے تعلیمی پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف ریاستوں میں اساتذہ کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس موقع پر  کئی معزز ماہرین نے شرکت کی، جن میں  ڈاکٹر  آیت اللہ فاروق، فیکلٹی آف عالیہ یونیورسٹی، کولکاتہ، میچھ بہار شیخ، سابق مشیر برائے یونیسیف اور ریاستی مشیر برائے سرو شکشا مشن، مغربی بنگال، رتول گوہا، سابق ممبر سلیبس ایکسپرٹ کمیٹی، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت مغربی بنگال،  نیلے رائے، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، حکومت مغربی بنگال،  سومناتھ رائے، پرولیا پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کالج کے سابق پرنسپل (DIET)نعیم الحق، ہرینوی ہائی اسکول، راج پور- مینیجر شارق انصار کی زیر قیادت ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینیجر برائے تعلیم محمد شارق انصار نے شرکت کی۔

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button