تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر اشفاق عمر شہر امراؤتی میں بین الاقوامی اعلیٰ اعزازی سرٹیفکیٹ سے سرفراز

مورخہ 4 اگست 2024ء بروز سنیچر شہر امراؤتی کے دی کالج آف اینی میشن میں منعقدہ ایک انتہائی باوقار تقریب میں میزبان پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب، ورلڈ انٹرنیشنل فاؤنڈر، صدر آر۔ایم ۔ ایم۔ایس (ہندوستان) اور دیگر معززین کے دستِ مبارک سے ڈاکٹر اشفاق عمر کو ’’اعلیٰ اعزازی سرٹیفکیٹ (Higher honor Certificate)‘‘ سے نوازا گیا۔

پیلس آف کلچر یونیورسٹی آف سائنسز، لٹریچر، آرٹس اینڈ ورلڈ پیس، عرب لبنان کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ اعزاز کا یہ سرٹیفکیٹ دنیا بھر میں سائنس، علم، ثقافت، ادب، فنون اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے والے معززین کو عطا کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹی سےتعلیم کے میدان میں ڈاکٹر اشفاق عمر صاحب( مالیگاؤں) کی بے مثال اورنمایاں کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس اعلیٰ اعزاز کے لیے منتخب کیا جانا ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
اسی طرح ہندوستان کی مختلف ریاستوں ،علاقوں میں تعلیم، صحافت ، ادب، ثقافت اور علم کے شعبے میں تعلیمی ،سماجی اور فلاحی کار ہائے نمایاں انجام دینے والے مختلف اکابرین کو قابلِ فخر اعزازات سے نوازا گیا ۔
سر زمینِِ مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے انصاری نعیم شاہین صاحب (چیئرمن شاہین کیمپس، مالیگاؤں)اور احمد ایوبی صاحب (پرنسپل ، جمہور ہائی اسکول، مالیگاؤں ) کو بھی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔
تصویر میں ڈاکٹر اشفاق عمر کو پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ درمیان میں ڈاکٹر اشفاق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button