اسلامیات،افسانہ و غزلیات

17رمضان المبارک ہے تاریخ اسلام کاعظیم الشان دن یوم فتح بدر یوم معرکۂ حق و باطل

 17رمضان المبارک ہے تاریخ اسلام کاعظیم الشان دن یوم فتح بدر یوم معرکۂ حق و باطل 17رمضان المبارک 2ہجری بروز جمعہ 624عیسوی کوہی میدان بدر میں مسلمانوں کوفتح مبین حاصل ہوئی جس نے حق و باطل میں واضح فرق کردیاجسکو یوم الفرقان کہاجاتاہے ایک ہزار دشمنان اسلام کے مقابلے میں 313 کی تعداد میں ایک کھجور سے روزہ رکھکرنکلنےوالےاصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں رفعتوں کو خلوص وعقیدتوں ومحبتوں کا سلام – کل تین سو تیرہ تھے لرزتاتھا زمانہ ہیں آج کروڑوں تو غلامی کے حوالے مومن بزدل نہیں ہوتا علی الاعلان ڈنکےکی چوٹ پر کلمۂ حق بلند کرتا ہے تاریخ میں آج کے دن سے بہت سارے واقعات منسوب ہیں ان میں سےتین اہم واقعات درج ہیں ام المومنین سیدہ طیبہ طاہرہ محدثہ مفسرہ مفکرہ صدیقہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 17رمضان المبارک 58ہجری یوم وصال وہ ام المومنین جنکی طہارت وپاکیزگی اور تقدس کی گواہی میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آیات نازل فرمائیں بڑےپیارےاندازمیں حضرت مولانا احمد رضاخان صاحب نےکہا کہ بنت صدیق آرام جان نبی اس حریم برأت پہ لاکھوں سلام یعنی ہےسورۂ نور جنکی گواہ انکی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام۔ اور آج ہی 17رمضان المبارک 2ہجری کو شہزادئ رسول محترم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ طیبہ طاہرہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وسلام اللہ علیہا کاوصال — تاریخ بدرسےہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے – سھیل احمد قاسمی صدر مجلس العلماء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button