تازہ ترین خبریں

خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچے حافظ قرآن بنے ہیں مولانا احمد نصر بنارسی

خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچےحافظ قرآن بنے ہیں : مولانا احمد نصر بنارسی

مدرسہ عربیہ امدادیہ بنارس کے مہتمم وخانقاہ امدادیہ بنارس کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت مولانا احمد نصر بنارسی نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچوں کے سرپرآج تکمیل حفظ قرآن کریم کی دستار باندھی گئ ہے، اللہ نے اپنے دین کی خدمات کے لئے ان بچوں کو چن لیا ہےفارغ ہونے والےحفاظ پراب بڑی ذمہ داری آگئ ہے،آج قرآن کے پیغامات کوپوری دنیا میں عام کرنے کی ضرورت ہے، قرآن کے پیغامات کے عام ہونے سے سماج میں بڑھ رہی بے راہ روی دور ہوگی، مفتی عبد الباطن نعمانی امام وخطیب جامع مسجد گیان واپی بنارس نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مدرسہ عربیہ امدادیہ مسجد نواب ٹونک گیلڈ بازار بنارس میں تکمیل حفظ قرآن کریم تقریب میں شرکت سے انہیں بے پناہ مسرت ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اس لئے ذلیل و رسوا ہورہےہیں کہ اس نے قرآن کو پڑھنا اور اس پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے، مسلمانوں کا اخلاق وکردارایسا ہوناچاہئے کہ برادران وطن انکے اچھےاخلاق وکردار کی گواہی دے،مولاناغلام رسول مغل سرائے نے اپنے خطاب میں علم کی اہمیت پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ علم کے بغیر انسان ادھورا ہے،قرآن سنت کے مطابق اپنی زندگی گزاریئے، انشاءاللہ تمام پریشانیاں خود بخود ختم ہوجائےگی،صدر تقریب حضرت مولانا محمد ارشد اعظمی سابق شیخ الحدیث جامعہ مطلع العلوم بنارس نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں فرمایا کہ یہ چھوٹے چھوٹےمدارس یہ دین کی فوجی چھاؤنیاں ہیں، اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے، مولانا حافظ احمد خضر ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ امدادیہ بنارس نے ٩ طالب علم کو حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرائی ، جبکہ ١١طلبا نے ناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کی ہے اور حفظ کا آغاز کیا ہے ، ناظم تقریب وبانی مدرسہ حضرت مولانا احمد نصر بنارسی نے مدرسہ کا تعارف پیش فرماتے ہوئے کہا کہ یہ مدرسہ 1978 میں قائم ہوا اپنے قیام کے دن سے ہی بہت ہی خاموشی کے ساتھ دینی تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دیتا چلا آرہا ہے،ہر سال کی طرح امسال بھی تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب معنقد ہوئ ہے، اور اکابر علماء کے ہاتھوں 9 فارغین حفاظ کے سروں پر دستار باندھی گئ ہے اور اسناد کے علاوہ انعامات ونقد روپے وملبوسات سے بھی نوزا گیاہے،اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر علمابورڈ ہند، مولانامعین الدین جامعی الہ آبادی، مولانا عبد الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام وخواص نے شرکت کی صدر تقریب حضرت مولانا ارشد مظاہری کی رقت آمیز دعاء پراس روحانی وقرآنی مجلس کا اختتام ہوا، اوربانی وناظم مدرسہ امدادیہ وخانقاہ امدادیہ کے سجادہ نشیں حضرت مولانا احمد نصر بنارسی نے سبھی مہمانوں کاتہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اختتام کا اعلان کیا ساتھ ہی تمام مہمانوں کےدرمیان مٹھائیاں پیش کی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button