مضامین و مقالات

ووٹ خراب کر جیت حاصل کرنے کا طریقہ نیا نہیں ہے !

مشرف شمسی
2020 میں بہار اسمبلی چناؤ ہوئے تھے ۔چناؤ کے آخری مرحلے میں میں بہار میں ہی تھا۔نتیجہ نکلنے کے ٹھیک ایک دن پہلے میں ممبئی آ گیا تھا ۔تجسوی یادو کی قیادت میں عظیم اتحاد نے بی جے پی اور جنتا دل یو سے سخت مقابلہ کیا تھا۔لیکن اس چناؤ میں الزام لگے تھے کہ کلکٹر اور ایس پی کو دلّی سے مسلسل فون آ رہے تھے ایسا الزام راشٹریہ جنتا دل کے رہنماء منوج جھا نے کھلے عام ٹی وی چینلوں پر لگائے تھے ۔اس چناو میں دیکھا گیا کہ عظیم اتحاد کے کئی امیدواروں کو کلکٹر نے جیت کی مبارک باد دے دی ۔پھر سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپر کی گنتی کرائی تو وہ امیدوار کچھ ووٹوں سے ہار گیا۔دو سو اور تین سو کے فرق سے دس سے زیادہ سیٹوں پر بی جے پی اور جنتا دل یو کے امیدوار جیت گئے اور عظیم اتحاد سرکار بنانے میں ناکام ہو گئی۔
چھ مہینے بعد پھر میرا بہار جانا ھوا۔جب گاؤں سے واپس آ رہا تھا ایک صاحب میرے پڑوس کے ضلع بیگو سرائے سے اپنے وکیل بیٹی کے ساتھ ممبئی آ رہے تھے ۔وہ صاحب سرکاری اسکول کے ٹیچر تھے۔بات چل گئی بہار اسمبلی الیکشن کی ۔انہوں نے کہا کہ بیگو سرائے کے جس اسمبلی کے چناو کی کاؤنٹنگ میں میں تھا وہاں عظیم اتحاد کی ایک پارٹی کے امیدوار کو کلکٹر نے جیتا ہوا کہہ دیا ۔وہ امیدوار خوشی خوشی کاؤنٹنگ سے باہر آ گیا ۔پھر کاؤنٹنگ روم کی بجلی چلی گئی ۔بجلی آتے ہی مخالف امیدوار نے پوسٹل بیلٹ پیپر کی کاؤنٹنگ پھر سے گننے کا چیلنج کیا اور پوسٹل بیلٹ پیپر کی پھر کاؤنٹنگ ہوئی اور عظیم اتحاد کا جیتا ہوا امیدوار ہار گیا ۔ٹیچر نے کہا کہ بجلی جب گئی یا کاٹی گئی اس وقت کم سے کم پانچ سو بیلت پیپر  روشنائی لگا کر رد کر دیا گیا تھا ۔این ڈی اے کے امیدوار کے ووٹ تو بڑھا نہیں سکتے تھے تو انہوں نے جیتے ہوئے امیدوار کے ووٹ رد کروا دیئے ۔بات آئی اور چلی گئی لیکن ہمیشہ اس ٹیچر کی بات میرے ذہن میں کھٹکتی رہی۔ساتھ ہی میرے ذہن میں یہ بات ہمیشہ سے چلتی رہی کہ آخر جہاں بھی کم ووٹوں یعنی دو سو پانچ سو ووٹوں سے ہار جیت ہوتی ہے تو نوّے فیصدی معاملے میں بی جے پی ہی کیوں جیتتی ہے۔آپ اس کا اعداد و شمار پتہ کر سکتے ہیں ۔
اب جب چندي گڑھ کے مئیر چناو میں پریذائیڈنگ آفیسر انیل مسیح کانگریس اور آپ کے ووٹوں کو خراب کرتے کیمرے میں پکڑے گئے تو مجھے اس ٹیچر کی یاد آئی۔کیونکہ بی جے پی اچھا کرے یا خراب اسکے کام کرنے کے طریقے میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوتا ہے۔چندی گڑھ کے مئیر چناو کا فیصلہ 19 تاریخ کو سپریم کورٹ کیا دیگی یہ وقت بتائیگا لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ ایسے کلیئر کٹ معاملے میں بھی کوئی صاف فیصلہ دیگی اور انیل مسیح کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کہیگی ۔
میرا روڈ ،ممبئی
موبائیل 9322674787

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button