مضامین و مقالات

آرایس ایس چیف کا مسجد و مدرسہ دورہار ار

آر ایس ایس چیف کا مسجد و مدرسہ دور

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

ملک میں بام عروج پر پہنچی نفرت کی آگ، ہر چہار جانب
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ۔۔۔
زندگی کے تمام شعبوں سے یکا و تنہا کیا جانا، شہریت تک پر تیشہ چلانے کا منصوبہ بنانا۔۔
تن تنہا کسی مسلم کا ہندو آبادیوں میں جانے پر مارپیٹ اور قتل تک کا شکار ہونا۔۔۔
ایسے بےشمار واقعات ملک کے طول و عرض میں اس طرح انجام دئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔
گویا قرآن کی زبان میں:

وَ اذۡکُرُوۡۤا اِذۡ اَنۡتُمۡ قَلِیۡلٌ مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ تَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىکُمۡ وَ اَیَّدَکُمۡ بِنَصۡرِہٖ وَ رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾
سورۃ الانفال8، آیت26

یاد کرو وہ وقت جبکہ تم تھوڑے تھے، زمین میں تم کو بے زور سمجھا جاتا تھا، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں مِٹا نہ دیں۔ پھر اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کر دی، اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے اور تمہیں اچھا رزق پہنچایا، شاید کہ تم شکر گزار بنو۔

ان حالات میں خوف کا پیدا ہوجانا ایک طبعی بات ہے، اور بہت سے مسلمانوں کا اسلام سے نکل کر غالب قوتوں کی پیروی اختیار کرنا بھی فطری ہے۔۔۔۔

نفرت کے علمبرداروں کے صدر کا مسجد و مدرسہ کا دورہ میں جہاں بہت سے پوشیدہ امور ہیں وہیں بظاہر ایک خوش آئند پہلو بھی ہے۔۔۔
کے ایس سدرشن (کوپاہلی سیتارامیا سدرشن 18/جون/1931— 15/ستمبر/2012)
سابق سرسنگھ چالک آر ایس ایس نے بھی مسجد، بالخصوص تاج المساجد بھوپال کا دورہ کرنے کی آرزو میں ایڑیاں رگڑتے رگڑتے دم توڑ دیا۔۔۔۔
موجودہ صدر بھی اگر دورہ کرتے ہیں تو ان کے اپنے دیگر کئی ایجنڈوں کے ساتھ ایک یہ مقصد بھی ہوسکتا ہے کہ سابقہ صدر آرزو ہی میں دنیا سے رخصت ہوا، کہیں یہ بھی نہ چلے جائیں۔۔۔

یقیناً خوف کی نفسیات سے اوپر اٹھ کر ہمیں اس دورہ کا استقبال کرنا چاہئے۔۔۔
بار بار ملک کے طول و عرض میں موجود مساجد کے دورے کی دعوت دینی چاہئے۔۔۔
حال ہی میں مسلم طلباء کی ایک ملک گیر تنظیم نے visit mosque، آؤ مسجد دیکھیں کے حوالے سے غیر مسلم طلباء و نوجوانوں کے لئے بہت سے پروگرام منعقد کئے، جس کا نوجوانوں پر اچھا اثر پڑا۔۔۔
امید کہ موہن بھاگوت کا یہ دورہ دو گروہوں کے بیچ دوریوں کو ختم کرےگا۔۔۔ اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے لئے اسلام کو سمجھنے کا موقع فراہم کرےگا۔۔۔

ہاں ایمان و ملت کے سودا گروں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔۔۔ ان سارے خسارے کے سودوں کے باوجود کسی نہ کسی موقع پر دین اسلام سمجھنے کی توفیق نصیب ہوگی۔۔
اور کیا بعید کہ کعبے کو صنم خانے سے مل جائیں پاسبان۔۔۔۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
23/9/2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button