
بہارتازہ ترین خبریں
مولانا نظام الدین ندوی ہوئے بہار اسٹیٹ اردو ایوارڈ سے سرفراز
مولانا نظام الدین ندوی امت اور امت کے نسل نو کی آبیاری میں لگے رہتے ہیں:امام الدین ندوی
سمستی پور (محمد مصطفی)اللہ تعالیٰ جسے چاہتا اپنی نعمتوں سے نوازتاہے۔محتاج بندہ کو اس کا وہم وگمان نہیں ہوتاہے۔یکایک اسے اس حاصل ہونےوالی نعمت کا پتہ چلتاہے تو اس کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا ہے یہ باتیں مولانا امام الدین ندوی ناظم مدرسہ حفظ القران منجیا ویشالی نے الھدی اردو لائبریری چک پہاڑ سمستی کے بانی مولانا محمد نظام الدین ندوی کو صوبائی سطح پر ایوارڈ ملنے کے بعد کہیں انہوں نے کہا کہ یکم جنوری ٢۰٢۴ء بروز سوموار کو مولانا محمد نظام الدین ندوی ڈائریکٹر الھدی اردو لائبریری چک پہاڑ سمستی پورکو”بہار اسٹیٹ اُردو ایوارڈ” سے نوازہ گیا۔اس ایوارڈ کے لئے مولانا موصوف کا انتخاب "حق را بہ حق دار رسید ” کے عین مطابق ہے۔امام الدین ندوی نے مزید کہا کہ مولانا نظام الدین ندوی امت اور امت کے نسل نو کی آبیاری میں لگے رہتے ہیں۔بےسروسامانی کے عالم میں الھدی اسلامی کوئز کی داغ بیل ڈالی اور تقریبا پچھلے آٹھ سالوں سے پسماندہ علاقوں میں جاکر علماء،ائمہ سے مل کر اسلامی کوئز کا پروگرام کراتے ہیں،اس سے بچوں اور گارجیئنوں،میں دینی جذبہ پیدا ہوتا ہے مقامی لوگوں کی مدد سے پروگرام میں حصہ لینے والے بچے،بچیوں میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔اور اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس پروگرام کا مقصد نئی نسلوں میں دینی رمق باقی رکھنا،اپنے رب کی پہچان اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لگاؤ اور محبت پیدا کرنا ہے۔بچوں کے ہاتھ میں مائک دیکر اس لائق بنانا کہ بچے اسٹیچ پر بلا جھجھک بولنے کے اہل ہوں،اور ساتھ ہی ساتھ ایک اچھا شہری بن کر وطن عزیز کا نام روشن کرسکے۔انہوں نے کہا کہ مولانا ندوی اس راستے سے اردو کی بھی خدمت انجام دے رہے ہیں۔اس سے فروغ اردو میں کافی مدد مل رہی ہے اور زمینی سطح پر اردو کی خدمت ہورہی ہے۔اردو کو گھر گھر داخل کرنے کا ان کا یہ مشن انمول ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا ندوی قوم کا سچا درد رکھتے ہیں۔امر بالمعروف اور نھی عن المنکر ان کی زندگی کا خلاصہ ہے۔ مولانا کو کتاب سےبہت لگاؤ ہے ۔کتاب خرید نے کا شوق ہےاسےبڑا کام سمجھتے ہیں اگر کوئی انہیں ھدیہ میں کتاب دیتا ہے تو انہیں بے انتہا مسرت ہوتی ہے ۔مولانا کی لائبریری میں بھی بہت سی کتابیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا کو علم میں برکت عمل میں اخلاص عطا فرمائے اور امت کا مسیحا بنائے آمین۔ایوارڈ سے نوازے جانے پر پروفیسر قاری شاہد بانی سبیل الہدایہ للبنات ناگر بستی،قاری راشد عرفانی،مفتی اسلم قاسمی،مولانا ممتاز ندوی، مفتی شمیم ریاض قاسمی،عمرفاروق ندوی مولانا جاوید قاسمی،حافظ محمد سہراب،قاری ظاہر حسین ویشالوی،مولانا محمد جنید عالم ندوی،عبدالخالق مظاہری،محمد اسراراحمد ثاقبی،صحافی تنویر عالم تنہا،سرفراز فاضل پوری،فیروز عالم،منظر جمیل،نعیم الدین آزاد، ایس ایم جمیل،ڈاکٹر بسمل عارفی، قاری محمد مصطفی،آصف اقبال،محمد نسیم،محمد جمشید، مرغوب صدری مولانا افضل ندوی،شاعر اسرار دانش،دانش کمال،راجد اقلیتی سیل کے ضلع صدر نسیم عبداللہ انصاری،محمد عطاء الرحمن،محمد گلاب قیصر، وغیرہ نے مبارکباد دیااور ان کی مزیددن دونی ترقی کےلئے دعائیں دی