اتر پردیشتازہ ترین خبریں

والدین اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائے،دینی تعلیمی بیداری مہم سے قاری نواب کاخطاب

والدین اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائے،دینی تعلیمی بیداری مہم سے قاری نواب کاخطاب
لونی (اسٹار نیوز بیورو)لونی میں تعلیم نسواں کا معیاری ادارہ جامعہ حفصہ للبنات اشوک وہارلونی میں پیرینٹس (والدین) میٹنگ کاانعقاد کیا گیا، جس میں جمعیت علماء ہندتحصیل لونی کے جنرل سیکریٹری وجامعہ رشیدیہ آریہ نگرکے روح رواں جناب قاری نواب صاحب نے شرکت کی اورطالبہ معلمات و والدین (گارجین ) حضرات سے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ نہایت خوش نصیب ہے وہ والدین جو عصری علوم کے ساتھ ساتھ اپنی بچیوں کے لئے دینی تعلیم کا بھی نظم کرتے ہیں مگروہ والدین قابل مبارکباد ہیں جو اپنی بچیوں کے لئے ایسے ادارہ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں ایک ہی چھت کے نیچے اسلامی ماحول میں دینی وعصری علوم کا نظم ہو اورساتھ ہی میں مبارکباد پیش کرتاہوں جناب قاری رحمت اللہ نعمانی صاحب کو جنھوں نے اس درد اور کرب کومحسوس کیا قوم کی بچیوں کے لئے ایسا ادارہ قائم کیا جہاں قوم کی بچیاں دینی وعصری علوم کو حاصل کرسکیں،اخیرمیں جامعہ حفصہ للبنات کے ناظم جناب قاری رحمت اللہ نعمانی صاحب کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button