تازہ ترین خبریں

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے آج کیاایک بڑا دعویٰ

نئی دہلی: دہلی کی نئی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے الزام میں سی بی آئی جانچ کا سامنا کر رہے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے آج ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ انہیں ایک پیغام ملا ہے کہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر ان کے خلاف چل رہے سارے کیس بند کروا دیئے جائیں گے‘۔

منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’میرے پاس بی جے پی کا پیغام آیا ہے- ‘عام آدمی پارٹی‘ توڑ کر بی جے پی میں آجاو، سارے CBI-ED کے کیس بند کروا دیں گے۔ میرا بی جے پی کو جواب- میں مہارانا پرتاپ کی اولاد ہوں، راجپوت ہوں، سر کٹا لوں گا، لیکن بدعنوانوں- سازش کرنے والوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میرے خلاف سارے کیس جھوٹے ہیں، جو کرنا ہے کرلو‘۔

واضح رہے کہ دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں منیش سسودیا کی رہائش گاہ سمیت 31 ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں زبردست پریس کانفرنس اور ٹوئٹ کرکے ایک دوسرے پر حملہ کر رہے ہیں۔ منیش سسودیا کا یہ تازہ ٹوئٹ اسی ضمن میں نظر آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button