تازہ ترین خبریں

اتحاد ہماری قوت اور کلمہ اتحاد کی بنیاد ہے

__مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
18نومبر۔پلاپٹی(تامل ناڈو/عبدالرحیم برہولیاوی )۔
۔اسلام ایک ایسے اجتماعی نظام کا داعی ہے جس میں کلمہ کی بنیاد پر مسلمان اتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں اور ایک امت ایک جماعت کی ایسی تصویر پیش کریں جو شریعت کو مطلوب ہے۔یہ جماعتی نظام اتحاد سے بنتا ہے جو ہماری قوت ہے۔اور یہ اتحاد ذات برادری علاقے اور زبان کی عصبیت کے ساتھ کبھی قائم نہیں ہوسکتا ہے ۔یہ اتحاد صرف اورصرف کلمہ کی بنیاد پر قائم ہو سکتا ہے ۔وہ کلمہ جو اسلام کا ہے۔اور جوہر قسم کی عصبیت کو اپنے پاؤں تلے روندتاہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ ، نایب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھار کھنڈ ،صدر اردو میڈیا فورم وکاروان ادب نے کیا۔وہ شاہ نگر پلاپٹی،تامل ناڈو میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب فرما رہے تھے۔مفتی صاحب نے فرمایا کہ ہماری ذلت وخواری اور سنتا ن ملکوں میں حکمرانی کے باوجود دشمنوں کے ہم پر غالب ہونے کا بنیادی سبب ہماری صفوں میں انتشار اور اپنے مفاد کے تحفظ کے لیے کاسہ لیسی ہے۔ہمیں ان حالات سےباہر ہونے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔اور ہر قسم کی عصبیت سے سماج کو پاک کرنا ہوگا۔مفتی صاحب کی تقریر کا رواں ترجمہ تامل میں مولانا محمد یونس صاحب نے کیا۔امام صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہویی واضح ہو کے مفتی صاحب ان دنوں تامل ناڈو کے دورے پر ہیں۔کل چیننءی پہونچنے پر ان کابھر پور استقبال ہوا۔پھر کرور اسٹیشن پر بڑی تعداد میں علماء استقبال کے لیے موجود تھے۔مفتی صاحب کا یہ سفر اصلا اسلامک فقہ اکیڈمی کے بتیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے پلاپٹی تامل ناڈو کا ہوا ہے۔امید ہے کہ مفتی صاحب کی کتاب نیے مسائل  کے شرعی احکام جلد دوم کے عربی اڈیشن المسائل المستجدہ فی ضوء الاحکام الشرعیہ کا اجرا بھی اکابر علماء کے ہاتھوں عمل میں آییگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button