تازہ ترین خبریں

اھل مدارس کو سرکاری نوٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ جمعیۃ علماء مظفر نگر

مظفرنگر25اکتوبرشاہدحسینی آج جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے تحصیل وشھری یونٹوں کے صدور ونظماء حضرات کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسکی صدارت حضرت مولانا مکرم علی قاسمی صاحب کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد احمد صاحب کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نےانجام دیٸے اور تلاوت کلام اللہ قاری مبین صاحب اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مفتی محمد دانش قاسمی نائب کنوینراصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نے پیش کی

میٹنگ میں چند ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی اصلاح معاشرہ پر گفتگو ہوتے ہویے تمام شھری وتحصیلی صدور ونظماء حضرات کو یہ ھدایت کی گئی کہ 01 نومبر 2023 سے جنوری کے اخیر تک 15 پروگرام اصلاح معاشرہ کے اپنے یہاں منعقد کریں اس طور پر کہ 12 پروگرام سابقہ روایات کے مطابق اور 3 خصوصی پروگرام مستورات اور اسکول وکالج کی طالبات کے پردہ کے ساتھ کراۓ جائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمایا جیسا کہ اصلاح معاشرہ کے دو مراحل کے پروگراموں کوبحسن خوبی انجام دیا گیا اسی طرح اب بھی انشاءاللہ پروگراموں کو بحسن خوبی انجام دیا جائیگا

مولانا مدثر صاحب نے فرمایا ہماری مستورات میں دینی ماحول کو پیدا کرنا بیحد ضروری ہیں حافظ شیر دین صاحب نے فرمایا کہ ہفتہ میں ایک پروگرام طے کرلیا جاۓ اتوار کے دن اور اس میں محلے کی تمام مستورات وطالبات کو اکھٹا کر لیا جاۓ اور اس میں کسی عالم کا بیان ہوجاۓ اور ووٹ بیداری سے متعلق بھی لوگوں کو روشناس کرایا جاۓ کہ ووٹ ہمارے لئے کتنی اہم چیز ہے اسکی اہمیت کو بتایا جاۓ اور اسی طریقے سے سرکار کی جانب سے اھل مدارس کو جو نوٹس دئیے جارہے اس پر غورو فکر کیا گیا

مولانا مکرم علی قاسمی نے اھل مدارس کو قانونی ایکٹس سے روشناس کرایا اور سمجھایا کی گھبرانے کی ضرورت نہیں جمعیۃ علماء ہر مشکل میں آپکے ساتھ کھڑی ہے اورمولانا مدثر کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا شرکاء میں حاجی عزیز الرحمن صاحب رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر مولانا رضوان مفتی بدر اختر مولانا مونس قاری سلیم مہربان مولانا عمران حافظ شارب حافظ عامر مولانا عبد الخالق قاسمی مولانا عبد اللہ سانجھک مولانا ضیاء الحق قاری فرقان مولانا عبد الصمد مولانا مظفر مولانا محمد شاہد اور دیگر حضرات موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button