
میں ہفت روزہ اسپیشل ٹریننگ کا اختتامی پروگرام بحسن خوبی انجام پایا
دربھنگہ (محمد شاداب انجم ) آج بتاريخ 5 ستمبر 2023 کو Regional Resource Centre(RRC) ارو مرکز (MRC) Madrasa Resource Centre مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ میں ہفت روزہ اسپیشل ٹریننگ کا اختتامی پروگرام بحسن خوبی انجام پایا جسکی نظامت مرکز کے فیسیلیٹیٹر جناب حافظ محمد نے اس(NEP) تعلیم نو بالغاں پروگرام کے پروجیکٹ کو آرڈینیٹر اور مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن کے پرنسپل ڈاکٹر فیض احمد صاحب نے صدارت کی، اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر مانو ماڈل اسکول دربھنگہ کے انچارج پرنسپل، آور مانو CTE دربھنگہ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے شرکت کی ساتھ ہی ساتھ مانو CTE دربھنگہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور پروجیکٹ کے APC کی حیثیت سے شامل رہے اسی طرح RRCC کے طور پر محترمہ پرینکا فرحان ہاشمی بھی شامل رہیں
اس اختتامی تقریب میں مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر فیض احمد اور ڈاکٹر مظفر اسلام صاحبان کا استقبال قومی یوم اساتذہ کے موقع سے مومنٹو آف آنر اور شال سے کیا گیا ساتھ ہی جناب ڈاکٹر افروز عالم اور پرینکا فرحان ہاشمی کا شال پیش کر کے ان دونوں کا استقبال کیا گیا
اس ہفت روزہ تربیتی پروگرام میں دربھنگہ اور سمستیپی پور ضلع کے کل 47 نوڈل اساتذہ نے شرکت کی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکز مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ دربھنگہ کے فیسیلیٹیٹر خافظ جناب محمد علی اور انکی ٹیم جس میں شامل منتقم کوثر، محترمہ شائقہ جبیں، شاہین پروین اور معاون کے طور پہ سمستیپی پور مرکز کی فیسیلیٹیٹر محترمہ شگوفہ یاسمین اسی طرح دوسری فیسیلیٹیٹر کاشان فاطمہ اور اسکی ٹیم ممبران میں جناب محمد وقار و پرویز عالم بھی کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے