
بہارتازہ ترین خبریں
آگ متاثرین کو وزیر آلوک کمار مہتا نے دیا آٹھ ہزار کا چیک
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے مختیار پور سلکھنی پنچایت وارڈ نمبر 11 اور 16 میں گزشتہ دنوں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع پر ریونیو و اراضی سدھااور صنعت وزیر آلوک کمار مہتا دو شنبہ کی شب مختیار پور گاؤں پہنچے اور آگ متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ . وزیر نے آگ سے متاثرہ تمام خاندانوں کو امداد کے طور پر 8000 روپے کا چیک ہر متاثرین کو دیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود سرکل آفسر راجیو رنجن کو ہدایت دی کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد تمام متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد دستیاب کرائی جائے۔وہیں گزشتہ روز مذکورہ پنچایت کے وارڈ 2 کے رہائشی سنجیت کمار کے بیٹے کی موت تالاب میں ڈوبنے سے ہو گئی تھی، متاثرہ خاندان سنجیت کمار کو چار لاکھ کی تجویز کردہ رقم کا منظوری نامہ فراہم کیا جو براہ راست متاثرہ خاندان کے کھاتے میں جائے گا۔ اس موقع پر بلاک صدر محمد جابر حسین، میڈیا انچارج راج دیپک، ریونیو آفیسر جمشید عالم، امرکانت کشواہا، سیتا رام مہتو، انیل رائے، اشوک کمار، سونی لال سنگھ،نائب مکھیا کیشو کمار، سنیل کمار، چندن کمار، انکیت مشرا،نول سنگھ، یوگیندر سنگھ سمیت سینکڑوں گاؤں والے موجود تھے۔