تازہ ترین خبریں

13% مسلمانوں کے منھ پر تھپڑ

شیخ رکن الدین۔ نظامی حیدر آباد

جیسا کہ گمان تھا کہ ہمیشہ ہی طرح اس بار بھی کانگریس مسلمانوں سے بڑے پیمانے پر فسطائیت کا ڈر اور خوف دکھا کر ؤوٹ تو بٹورےگی لیکن جیتنے کے بعد مسلمانوں کے ساتھ قانونی اور غیر قانونی دونوں اعتبار سے بی جے پی سے زیادہ نقصان پہنچائے گی۔۔۔

کل جیت کے جشن میں مسلمانوں کی ہری جھنڈی کو پاکستانی قرار دیا گیا۔۔۔
اور آج مسلمانوں میں سے کسی ذمےدار کی جانب سے ڈپیوٹی سی ایم کی مانگ پر اسے بی جے پی کا دلال قرار دیا گیا۔۔۔
اس سے بڑی ذلت اور کیا ہوگی کہ سارے کے سارے ؤوٹ مسلمانوں کے تو لے لے اور مسلمان کو کسی بڑا عہدہ دینے کی مانگ کو دشمن کی مانگ قرار دے۔۔۔ نہ دینا ہو تو نہ دے مگر بی جے پی کا دلال قرار دینا انتہائی دشمنی پر مبنی اسٹیٹمنٹ ہے۔۔۔
کانگریس کا یہ گھمنڈ ہے کہ مسلمان اس کی جوتی کی نوک پر رہنے والی کمیونٹی ہے، کبھی وہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، اسے اپنے آپ پر، اپنی کتاب پر، اپنے رسول پر حتی کہ اپنے خدا پر اتنا بھروسہ نہیں ہے جتنا کانگریس پر ہے۔۔۔۔
اسی لئے جب کبھی کچھ سرپھرے اپنی قیادت اور اپنے پیروں پر آپ کھڑے ہونے کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے یہ کانگریس ہی ہوتی ہے جو ان سرپھروں کو یا تو خریدتی ہے یا ملت میں مشکوک و بدنام بنا دیتی ہے یاددہانی قوم کو استعمال کر ان کا مستقبل ہی برباد کر دیتی ہے اور  اس کو ختم کرا دیتی ہے۔۔۔۔
مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی، معاشرتی، سیاسی اور ایمانی پسماندگی کا سب سے بڑا سبب کانگریس اور اس کی پالیسیاں ہیں۔۔۔

ابھی کیا ایک کرناٹک جیتے دلالی کا الزام تھوپ دیا۔۔ آگے اور بھی ریاستیں ہیں بالخصوص تلنگانہ۔ یہاں کے سی آر کی بدعنوانی اور بی جے پی کی بڑھتی شہرت کا خوف دلاکر بآسانی مسلمانوں کا ؤوٹ بٹور سکتی ہے۔۔۔
پھر 2024 کے پارلیمانی انتخابات بھی ہیں۔۔۔

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہو تا ہے کیا

کتاب اللہ کی بشارتوں پر کامل یقین کے ساتھ اپنی طاقت آپ بنانے کی جانب توجہ دی جائے۔۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button