تازہ ترین خبریںدہلی

پریس ریلیز ویژن 2026 نے خصوصی بچوں کے لیے اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا ادویت پبلک اسکول، غازی آباد میں لائبریری قائم کی گئی

 

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ماڈل ولیج ٹرسٹ (ایم وی ٹی) جو ویژن 2026کی ذیلی تنظیموں میں سے ایک ہے نے ‘اسمارٹ لائبریری فار اسپیشل چالڈ ‘ کا افتتاح کیا۔ یہ لائبریری ادویت پریوار فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اد ویت پبلک اسکول، غازی آباد میں قائم کی گئی ہے۔
یہ اسکول ذہنی معذوری، بصری اور سماعت سے محروم بچوں کو تعلیمی اور طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔
یہ منصوبہ وژن 2026 کے اقدام کا ایک حصہ ہے تاکہ اسکولوں کو معذور طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے۔
اس موقع پر غازی آباد کے سماجی بہبود افسر سدھیر سنگھ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ماڈل ولیج ٹرسٹ کے سی ای او نوفل پی کے۔ اور ادویت پریوار فاؤنڈیشن کے بانی وید مہیش دت بھی موجود تھے۔
اس منصوبے کو المہا فوڈ انٹرنیشنل نے اپنے (CSR) پروگرام کے تحت فنڈ فراہم کیاہے ۔ اس پروگرام میں ماڈل ولیج ٹرسٹ کے پروگرام ہیڈ آصف انور بھی موجود تھے۔

جاری کردہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
ویژن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button