
عظمت حرمین شریفین و فضیلت علماء کانفرنس کا انعقاد دوسوسے زائد علماء ودانشوران نے کی شرکت عمرہ کے لیے پندرہ انبیاء وارثین ہوے منتخب 22 فروری کو ہوگا 20 علماء پر مشتمل قافلہ روانہ ۔ محب العلماء حفیظ اللہ شریف
نئ دہلی پریس ریلیز 9 فروری غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین میں آج محب العلماء حفیظ اللہ شریف کی طرف سے عظمت حرمین شریفین و فضیلت علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جمعۃ العلماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا مسلم قاسمی نے کی جبکہ قاری عثمان صاحب کی تلاوت اور عزیزم محمد قاسم سلمہ متعلم ایک مینار جامع مسجد للیتاپارک کی نعت رسول سے اس روحانی مجلس کا آغاز ہوا ، خدام العلماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے عظمت حرمین شریفین و فضیلت علماء پر کلام کرتے ہوئے کہا کہ علماء کا وجود امت مسلمہ کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت و نعمت ہے خدام العلماء صوبہ دہلی کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالواحد قاسمی خطیب ایک مینار جامع مسجد للیتاپارک نے کانفرنس کی غرض وغایت بتاتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے روح رواں محب العلماء الحاج شیخ حفیظ اللہ شریف ہیں موصوف کی کوشش ہے کہ کوئی بھی عالم حافظ ایسا نہ ہو جس نے حرمین شریفین کی زیارت نہ کی ہو ، در اصل یہ کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی اسلامک اسکالر پروفیسر اخترالواسع اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب افشار عالم نے صاحبان نے مشترکہ طور پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی کی سرزمین پر اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے جس میں حفیظ اللہ شریف کسی دنیاوی مقاصد کے بغیر اپنے ذاتی مصارف سے علماء کرام کے قافلہ کو عمرہ کے لیے بھیج رہے ہیں مزید دونوں صاحبان نے اہل ثروت حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حفیظ اللہ شریف سے سبق لیکر اپنی آمدنی کا ایک حصہ علماء پر خرچ کرنا چاہیے، عمران حسین منتری دہلی سرکار اور عرس کمیٹی کے چیئرمین اسماعیلی صاحبان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے علماء کے تعلق سے حفیظ اللہ شریف کی خدمات کو سراہا اور عوام کو بھی اس طرف توجہ دلاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا ، کانفرنس کے روح رواں محب العلماء الحاج شیخ حفیظ اللہ شریف نے علماء کرام کی قدرو منزلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علماء کی ایک امانت ہوں ان کی خدمت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہونا چاہتا ہوں میری زندگی کا اب یہی مقصد ہے اس موقع پر 83 علماء کرام کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جن میں سے 8 علماء شرائط پورا نہ ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دے دیے گئے اور پچھتر علماء نے شرکت کی جن میں 22 فروری کے لیے دس علماء
مفتی قاسم قاسمی جیت پور،قاری سفیان ملاکالونی ۔مولانا احمد فواد شاستری نگر،مولانا محمد عمر باڑہ ہندوراؤ،مولانا محمد شہباز گوتم بدھ نگر،مولانا محمد رسالت علی منڈاؤلی،مولانا محمد قیام الدین نبی کریم مولانا عبدالمنان سندر نگری اور مفتی عبدالواحد قاسمی کو منتخب کرلیا گیا ہے نیز اسی پروگرام میں اگلے قافلہ کے لئے پانچ مزید علماء کا انتخاب کرلیا گیا ہے اس موقع پر سید شاداب حسین رضوی مفتی طاہر مظاہری مفتی وسیم قاسمی مفتی ممتاز احمد قاسمی مولانا عبدالرازق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا اخیر میں صدر محترم مولانا مسلم قاسمی کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا