حجاب سازشیں اور ہماری ذمےداریاں۔
شیخ رکن الدین ندوی نظامی
ملک میں اسلامی تعلیمات و احکام سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں ہیں، ساتھ میں مسلمانوں سے نفرت اور اسلام سے بدگمانیاں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔۔
وجوہات مختلف ہیں اور ہوسکتی ہیں۔۔۔
مگر سب سے بڑی وجہ "ختم نبوت” ہے.
بلکہ نبوت کے ختم ہونے سے پہلے بھی سنت اللہ یہی رہی کہ نبی کے بعد نبی، مصلح کے بعد مصلح اٹھتا رہے اور لوگوں کی ہدایت کا کام مسلسل چلتا رہے۔۔
جیسے ہی "ختم نبوت” کا اعلان کیا گیا تو اصلاح انسانیت و اقامت دین کی یہ ذمے داری اہل اسلام کو سونپی گئی۔۔۔
کوششیں اور جدوجہد ہمیشہ جاری رہے، کوئی زمانہ، سال، مہینہ، دن اور دن کی کوئی ساعت خالی نہ گزرے کہ جس میں انسان انسان کی خیر خواہی سے غافل رہے۔۔۔
اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ۔۔ آج میں نے تہمارے لئے تمہارے دین کو مکمل کیا–
کے اعلان کے بعد کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جس میں کسی نہ کسی طور اصلاح و ارتقاء اور فلاح و بہبود کی کوشش نہ ہوئی ہو،
کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا کہ امت اجتماعی طور پر یہ سمجھ بیٹھی ہو کہ اب دین مکمل ہوگیا، غالب آگیا، اب محنتوں کی ضرورت نہیں ہے، اب آرام کا وقت ہے۔۔۔!!
ہفت اقلیم پر اسلامی جھنڈا لہرائے جانے کے باوجود
امت کبھی اپنی اجتماعی ذمے داری سے غافل نہیں رہی۔۔
امراء و حکام سے بھی کام لیاگیا، محدثیں و مفسرین نے اپنی محنت کی۔۔
فقہاء و مجتہدین نے اپنی صلاحیتیں فنا کیں، تو مصلحین و مجددین نے بھی اپنے حصے کی ذمے داری خوب نبھائی۔۔۔
مگر ادھر کچھ عرصے سے حالات ایسے بنتے چلے گئے کہ مایوسی چھانے لگی اور اپنے حصے کا فریضہ ادا کرنے سے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے ذمےداریوں کا بوجھ گزرے لوگوں پر ڈالا جانے لگا، سارا الزام ”سلف”کے سر تھوپا جانے لگا۔۔۔
مایوسی، خوف اور اندیشوں سے نکل کر اپنی طرح ڈالیں۔۔
اسلامی تعلیمات پر عمل آوری کے ساتھ احکام کی حکمتوں و مصلحتوں کو اجاگر کرتے ہوئے سماج و انسانیت کے احتیاج اور احکام الہی کی نافعیت کو بیان کریں۔۔۔
حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لئے کبھی عورتوں پر زیادتی کی دہائی دی گئی تو کبھی یکسانیت uniformity کا راگ الاپا جانے لگا۔۔۔
اور ہر محاذ پر ناکامی کی صورت میں اب جگہ جگہ سازشیں رچی جارہی ہیں کہ پجاری اور دیگر لوگ برقع پہن کر جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر حکومتیں برقعوں پر پابندی لگاسکیں۔۔۔۔
حجاب، اس کی حکمتیں، خواتین کے لئے اس کی ناگزیری کو عصری اسلوب میں ملک و ملت کے سامنے پیش کرنے کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔
اس سلسلے میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رح کی ایک اہم و معرکۃ الآرا کتاب "حجاب” سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
28/9/2022