
پیغدان یا بلغم دانی یا اگال دان یا نساء اسپیٹون ون
ڈاکٹر محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی
۔ +9448000010
"پیغ دان” عام نائطی بھاس,بول چال میں,پیغدانی اور اردو ادب میں، پیغ دان بلغم دان یا اُگال دان کے نام نامی سے مشہور، ایک خاص وضع کا انگریزی وقت کا یا اس سے پہلے مغل زمام وقت یا نواب راجے رجواڑۂے وقت کا پان چباء، تھوک کی پلجھڑیاں پھینکنے استعمال ہونے والےخاص برتن کے مختلف نام، یا لعاب پھینکنے، پان کی پیک پھینکنے، یا بلغم پھینکنے استعمال ہونے والا خصوصی وضع برتن جسے وقت کا مشہور پیغ دان اور انگریزی میں Spittoon یا Cuspidor کہا جاتا ہے۔
اس مخصوص برتن کی چند اہم خصوصیات و استعمال خوبیں درج ذیل ھیں
اسکا اوپر کا حصہ منھ کے اوپر ذرا چوڑا اور پھیلا ہوا (قیف نما) رھتا تھا، درمیانی گردن تنگ اور نیچلا حصہ گول یا چپٹا رہتا پے تاکہ اندر پھینکی ہوئی غلاظت کسی بھی سبب چھلک باہر نہ آسکے۔
عموماً پیتل، تانبا، اسٹیل، ایلومینیم یا چینی مٹی سے تیار کئے جاتے تھے۔ چونکہ عموما” اسکا استعمال بادشاہی محلات زنانہ حصہ میں رانی، شان سے اپنی بیٹھی جگہ ہی سے استعمال کیا کرتی تھیں۔ اس لئے انتہائی قیمتی نقش و نگار سے مزین تیار کئے جاتے تھے۔ انگرئز سامراج یورپ میں شاہی نساء استعمال کی خاطر جرمن ٹیکنالوجی سے مزین اسٹیل پر سفید رنگ ملمع سازی نقش و نگار سے، دیدہ زیب اگال دان یا پیغ دان مہیہ کئے جاتے تھے۔فی زمانہ زرداران شرفاء کے بنگلوں رہائشی گھروں میں، کہیں ایسی پیغدان دکھائی دی جاسکتی ہیں یا بڑے شہر اینٹیک اشیا دستیاب دکانوں میں انتہائی اونچی قیمتوں پر ایسی نایاب چیزیں دستیاب پائی جاسکتی ہیں
قدیم تہذیب اور برصغیر کی معاشرت میں، پان کھاتے شغل پس منظر میں،ایسے مختلف دیدہ زیب پغدانیاں دکھائی دی جاسکتی ہیں، سبب ان رئیس زادیوں کو اپنی مسندوں پر براجمان رہتے،پان پھلجھڑی پھینکنے یا لعاب دہن پھینکنے، مکرر باہر جانے کی ضرورت سے ماورا رہتے، استعمال ہونے والے یہ پیغ دان آس پاس کے ماحول فرش یا دیواروں کو خراب یا متعفن زدہونے سے آمان رکھتی پائی جاتی ہیں یہ پیغ دان۔ اسکےعلاوہ رؤساء تونگر ساہوکاروں کے گھروالے بڑے بزرگ و مریض کے بیڈ کے نزدیک یا جھولے کے نیچے، بزرگوں کے بلغم یا تھوک پھینکنے کے لئے، ایسی پیغ دانیاں اکثر استعمال ہوتی ہیں۔
چونکہ زمانہ قدیم سے اسکا استعمال عام تھا، اردو و فارسی لغت میں اسے اُگالدان، پیغ دان، ثفل دان اور تھوک دان کے ثقیل الفاظ سے اسے بلایا یا پکارا جاتا تھا۔
موجودہ گھروں میں ہر روم کے تعمیر اٹیچ باتھ روم کے پیش نظر، یہ پیغدانیاں نایاب یا غیر مستعمل ہوکر رہ گئی ہیں لیکن ہم جیسے ستر کی دھائی کے قریب پہنچے معمر حضرات کے لئے، سردبلغمی مزاج کیفیت کے چلتے ، شب کی تاریکیوں میں محو ارام بضرورت کھانسی دورہ کے، بار بار اٹھے لعاب دہن یا بلغم پھینکنے،ایٹیج باتھ روم تک جانے کی تکلیف سے آنان کے لئے،اور اللہ نہ کرے قضا ائے پس منظر میں، پاؤں پھسل نیچے گرتے، ہاتھ پاؤں تڑوا، اولاد کے رحم و کرم پر زندہ رھنے کے بجائے،ارام کرنے والے بیڈ کے ساتھ، یا جھولے کے نیچے،ایک خوبصورت پیغدان کمی صدا محسوس ہوتی ہے اور پچاس سال قبل کے ابا حضور مرحوم کے جھولے کے نیچے رکھی جانے والی پیغدان صدا یاد آتی رہتی ہے۔ یقینا” بعض چیزیں بعض انسانوں کے لئے تعیش پسندانہ ہوسکتی ہے لیکن وہی چیزیں بعض لوگوں کے لئے، انکی صحت کے پیش نظر وہی تعیش پسندانہ چیزیں ضروریات زندگی کی چیزیں بن کر رہ جاتی ہیں۔ فی زمانہ اٹیچ باتھ روم گھروں میں بھی، ہم جیسے بونس زندگانی گزارنے والےستر کے آس پاس پہنچے بزرگ شخصیات کے بیڈ کے نیچے پیغدان از حد ضروری ہوتی ہیں۔



